ETV Bharat / state

میرٹھ میں یوم انقلاب تقریب کا اہتمام - Kranti Diwas Celebration - KRANTI DIWAS CELEBRATION

Kranti Diwas Celebration in Meerut: میرٹھ میں 10 مئی 1857 کی جنگ کے سلسلے میں ضلع کے مختلف مقامات پریوم انقلاب تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

میرٹھ میں یوم انقلاب تقریب کا اہتمام
میرٹھ میں یوم انقلاب تقریب کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 5:34 PM IST

میرٹھ میں یوم انقلاب تقریب کا اہتمام (etv bharat)

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں پہلی جنگ آزادی کے سلسلے میں یوم انقلاب کے عنوان سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ میرٹھ کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

برطانوی حکومت میں افواج کا حصہ رہے قریب سو سے زائد مجاہدین نے 10 مئی 1857 کے دن انگریزوں کے خلاف بغاوت کرنے کا اعلان کردیا۔ انگریزوں کے خلاف بغاوت کرنے والے ہندوستانی نوجوانوں نے چربی لگے کارتوس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ہندوستانی نوجوانوں کے اس فیصلے سے ناراض انگریزی حکمران نے انہیں گرفتارکر لیا۔

انگریزوں کی اس کارروائی کے بعد تمام مذاہب کے لوگوں نے برطانیہ کی ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا۔ ملک کی پہلی جنگ آزادی کے گواہ ان مجاہدین کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے میرٹھ کے شہید اسمارک پر ان شہیدوں کو خراج عیقدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر پربھات فیری نکالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پروفیسر محمد ریحان، این آئی ایس ای کے ڈائریکٹر جنرل مقرر

اس موقعے پر تمام مذاہب کے لوگوں نے یوم انقلاب تقریب میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے مجاہد آزادی نے بغیر کسی تفریق کے آزادی کی لڑائی میں حصہ لیا ٹھیک اسی طرح ہمیں ملک کی ترقی کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ملک میں بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لئے ہم سبھوں کو متحد ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.