ETV Bharat / state

غیر قانونی عمارتوں کیلئے بائیں بازوں کی حکومت کو ذمہ دار :فرہا دحکیم - building collapse in kolkata

Mayor Firhad Hakim Reaction کولکاتا کارپوریشن کے میئر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے حلقہ اسمبلی میں زیر تعمیر عمارت کے منہدم ہونے کے بعد وہ خود بھی مسلسل تنقیدوں کی زد میں ہے۔تاہم آج انہوں نے گارڈن ریچ میں غیر قانونی عمارتوں کیلئے بائیں بازوں کی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔انہوں ننے کہا کہ غیر قانونی تعمیر ایک سماجی بیماری بن چکی ہے۔ میں اسے ہٹانے کے قابل نہیں ہوں۔

غیر قانونی عمارتوں کیلئے بائیں بازوں کی حکومت کو ذمہ دار :فرہا دحکیم

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 19, 2024, 8:17 PM IST

کولکاتا:گارڈن ریچ علاقے میں کثیرمنزلہ زیر تعمیر عمارت کے گرنے کا واقعہ پیش آیا وہ فرہاد حکیم کے حلقہ کلکتہ پورٹ علاقے میں آتا ہے۔ منگل کو فرہاد نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ اس علاقے میں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔انہوں نے بے بسی کا اظہار کیا ۔ تاہم منگل کو انہوں نے کارپوریشن کے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی کی تنقید کی اور کہا کہ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر ہورہی ہے۔اس کے علاقے کے کائونسلر شمس اقبال ہیں ۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ پروموٹر کونسلر کی مدد سے ہی غیر قانونی تعمیرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعتوں بشمول بی جے پی، سی پی ایم، کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ کلکتہ میں غیر قانونی تعمیرات بشمول گارڈن ریچ، مومن پور، خضر پور، یہ سب کونسلروں، پروموٹروں، پولیس اور میونسپل عہدیداروں کی ملی بھگت سے ہو رہے ہیں۔

فرہاد حکیم نے کائونسلر کا بچائو کرتے ہوئے کہا کہ کاونسلر سے زیادہ ذمہ دار محکمہ بلڈنگ کے افسران ہیں ۔نگرانی کرنا ان کا کام ہے ۔اگر تعمیر کے وقات ہی روک دیا جائے تو غیر قانونی تعمیرات نہیں ہوسکتی ہے۔ہاد نے عملی طور پر قبول کر لیا ہے کہ وہ بطور میئر غیر قانونی تعمیرات کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔ میئر کا دعویٰ ہے کہ 2021 سے وہ غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ فرہاد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں کولتہ میں 800 سے زیادہ غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا ہے۔ جن میں سے کئی تعمیرات گارڈن ریچ کے علاقے میں ہیں۔

کلکتہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 134 میں اتوار کی آدھی رات کو ایک زیر تعمیر کثیرمنزلہ عمارت گر گئی۔پوری عمارت غیر قانونی طریقے سے بن رہی تھی۔ میونسپلٹی کی جانب سے یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر کے لیے کوئی ضروری اجازت نہیں لی گئی تھی۔ پروموٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:این ڈی آر ایف نے کھوجی دستے کی مدد سے دوبارہ تلاشی مہم شروع کی

واقعے میں اب تک نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، جو اپنے سر پر پٹی باندھ کر علاقے کا دورہ کیا اور اسپتال میں زخمیوں سے بھی ملاقات کی۔ تاہم، جب اپوزیشن انتخابات سے پہلے غیر قانونی تعمیرات کے لیے ترنمول کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، منگل کو میئر کی آواز کافی بے بس دکھائی دی۔ کیا وہ دباؤ میں ہے؟

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.