ETV Bharat / state

کولکاتا ڈاکٹر ریپ کیس: اجمل خاں طبیہ کالج کے ڈاکٹروں کا بھی احتجاجی مظاہرہ - Kolkata Doctor Rape - KOLKATA DOCTOR RAPE

کولکاتا کے آر جی کار میڈیکل کالج میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج کے ڈاکٹروں نے احتجاجی مارچ نکال کر مقتول خاتون ڈاکٹر کو انصاف اور ملک میں خواتین کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔

Kolkata Doctor Rape Case: Doctors of Ajmal Khan Medical College also protested
کولکاتا ڈاکٹر ریپ کیس: اجمل خاں طبیہ کالج کے ڈاکٹروں کا بھی احتجاجی مظاہرہ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 12:33 PM IST

کولکاتا ڈاکٹر ریپ کیس: اجمل خاں طبیہ کالج کے ڈاکٹروں کا بھی احتجاجی مظاہرہ (ETV Bharat Urdu)

علیگڑھ: ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ خواتین کی حفاظت پر ایک بار پھر سوال اٹھ رہے ہیں۔ یہ واقعی بدقسمتی کی بات ہے کہ اسپتال جیسی عوامی جگہ پر اس طرح کا واقعہ رونما ہو، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

اجمل خاں طبیہ کالج اے ایم کے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے ڈاکٹروں نے آج اجمل خاں طبیہ کالج کے اسپتال سے کالج تک احتجاجی مارچ نکال کر مقتول خاتون کو جلد انصاف دلانے کا مطالبہ کیا اور ملک میں خواتین کی حفاظت پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جب بیٹی بچے گی ہی نہیں تو پڑھے گی کہاں سے؟ اس لیے حکومت کو بیٹیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا پڑے گا ورنہ بیٹیوں کو والدین کیوں پڑھائیں گے۔

مقتول ڈاکٹر کی حمایت میں آج ریسیڈنٹ ڈاکٹروں کی جانب سے اجمل خاں طبیہ کالج کے اسپتال میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کا بھی اعلان کیا ہے لیکن اسپتال کی او پی ڈی چل رہی ہے۔ خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل سے ملک بھر میں غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ خاص کر ڈاکٹرز میں جس کے سبب ملک بھر میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز اسپتالوں اور کالجوں میں احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کرکے مقتول ڈاکٹر کے مجرم کو پھانسی کی سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج اور جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز اور ضلع علیگڑھ کے بھی ڈاکٹرز اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کولکاتا کے آر جی میڈیکل کالج میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے عصمت ریزی اور قتل کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کولکاتہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کیس: مسلم لیگ نے ملزم کو پھانسی دینے کا کیا مطالبہ - KOLKATA DOCTOR RAPE

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.