ETV Bharat / state

مظفرنگر: مدرسہ فیض محمدی نیرانہ میں ختمِ نبوت کوئز کا انعقاد - islamic quiz program

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 2:18 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں نیرانہ میں مرکز تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا تنظیم کے سربراہ حضرت قاری ضیاء الرحمن صاحب فاروقی کی جانب سے مظفرنگر برانچ کا ایک وفد مدرسہ فیض محمدی نیرانہ مظفرنگر میں پہنچا جہاں ادارے کے مہتمم حضرت قاری محمد عمران صاحب نے ختمِ نبوت کے اس وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

مدرسہ فیض محمدی نیرانہ میں ختمِ نبوت کوئزکا آغاز
مدرسہ فیض محمدی نیرانہ میں ختمِ نبوت کوئزکا آغاز (ETV BHARAT)

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں نیرانہ میں مرکز تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا تنظیم کے سربراہ حضرت قاری ضیاء الرحمن صاحب فاروقی کی جانب سے اسلامک کوئز پروگرام عمل میں لایا گیا۔

ادارے مدرس مولانا نے تمہیدی گفتگو کے ساتھ ختمِ نبوت تنظیم کے مہمانوں کا تعارف کرایا اور آمد کا مقصد بھی مختصراً بیان کیا بعد ازاں وفد کے سرپرست مولانا محمد مشرف صاحب قاسمی کے حکم پر ادارے کے ترجمان مولانا سہیل اختر رحیمی نے منعقدہ تقریب سے عقیدۂ ختمِ نبوت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
موصوف نے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت کا مطلب ہے کہ اب ہمارے آقا جناب نبی کریم ﷺ کے بعد قیامت تک کوئی ایسا انسان پیدا نہیں ہوگا، جس کی پیدائش سے حضراتِ انبیاء علیہم السلام کی فہرست میں اضافہ ہو۔

آپﷺ کے بعد تمام دعویدار جھوٹے ہیں جن کے باطل عقائد و نظریات کو اطمینان سے سننا بھی ایمان کی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ حضرت ﷺ آخری نبی ہی جن کے بغیر ایمان کا تصور ہی ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا آج سے ہم یہ عہد کریں کہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے سلسلے میں اور اس بات کو عام کرنے کے لئے جو بھی قربانی دینی پڑے، اس کے لئے تیار رہیں گے۔

اس کے بعد تمام طلباء و طالبات کو ختمِ نبوت کوئز کا طریقۂ کار اور اس کے اصول و ضوابط سے آگاہ کیا گیا۔ نیز ادارے کے مہتمم قاری محمد عمران صاحب نے جلد از جلد امتحانی نشست کی تاریخ طے کرنے کا یقین دلایا۔

قابلِ غور بات یہ ہے بھی ہے کہ یہ مدرسہ دینی و عصری علوم کے حسن امتزاج پر کام کررہا ہے، تمام طلباء و طالبات نیز اساتذۂ کرام اس کاروانِ ختمِ نبوت کی آمد پر نہایت پرجوش اور اس پروگرام کے انعقاد پر مسرت نظر آرہے تھے۔ مولانا مشرف صاحب کی دعاؤں پر تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

مزید پڑھیں:مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مجلس عاملہ کا اجلاس: گیانواپی مسجد، ماب لنچنگ، یونیفارم سول کوڈ سمیت متعدد مسائل پر غور و خوص
اس موقعے پر ادارے کے تمام اساتذۂ کرام مولانا وسیم احمد قاری محمد فرقان قاری خوش نصیب قاری راشد قاری سلمان قاری منتظر قاری طالب ماسٹر شفیق الرحمٰن ماسٹر گلشیر ماسٹر آس محمد مفتی محمد اسلم صاحب اور وفد کے اراکین مولانا مشرف صاحب قاسمی قاری ابو قتادہ صاحب موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.