ETV Bharat / state

مدرسہ گلزار علوم شاخ جامعہ مرادیہ میں ختمِ نبوت کوئز کا انعقاد - Khatm e Nububat quiz - KHATM E NUBUBAT QUIZ

مدرسہ گلزار علوم گلزار مسجد کھالہ پار مظفرنگر میں ختمِ نبوت کوئز کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقعے پر ناظم مولانا محمد احمد نے خطاب کرتے ہوئے عقائد کے تحفظ پر زور دیا۔

مدرسہ گلزار علوم شاخ جامعہ مرادیہ میں ختمِ نبوت کوئز کا آغاز
مدرسہ گلزار علوم شاخ جامعہ مرادیہ میں ختمِ نبوت کوئز کا آغاز (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 1:59 PM IST

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا تنظیم کے ڈائریکٹر قاری ضیاء الرحمن صاحب فاروقی کی ائماء پر شہر مظفرنگر کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ گلزار علوم گلزار مسجد کھالہ پار مظفرنگر میں ختمِ نبوت کوئز کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقعے پر ایک مختصر تقریب کا انعقاد کرکے طلباء کو ختمِ نبوت کا مفہوم سمجھایا گیا۔ ادارے کے ناظم مولانا محمد احمد صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور فتنوں کا دور ہے۔ اس دور میں عقائد کا تحفظ ملت کے مفکرین اور دانشوروں کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے اور علماء کرام ہر دور میں چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے فتنوں کا سدباب کرتے آئے ہیں۔ چنانچہ آج بھی اسی انداز میں ان چیلنجز کا مقابلہ کررہے ہیں۔ لہٰذا اس پر فتنہ دور میں عقائد کے تحفظ کی خاطر نوجوان علماء میدان میں آکر نسل نو کے عقائد کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

مولانا نے مزید کہا کہ تحفظ دین ختمِ نبوت کی یہ جماعت اس حوالے سے جو روشن خدمات انجام دے رہی ہے وہ لائق تحسین اور قابلِ مبارکباد ہے۔ اس موقعے پر ضلع صدر سہیل اختر رحیمی نے کہا کہ تحفظ دین ختمِ نبوت کے اراکین اکابرین دارالعلوم دیوبند کی سرپرستی میں ملک بھر میں یہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت وقف ایکٹ میں ترمیم کی کوشش کرکے شہریوں کا اعتماد ختم کررہی ہے: امارت شرعیہ

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اسی طرح مزید تندہی کے ساتھ ہم یہ کام کرتے رہیں گے۔ آخر میں مدرسہ گلزار علوم کے طلباء کو ختمِ نبوت کوئز کے کتابچے تقسیم کیے گئے۔ اس موقعے پر مولانا علاؤالدین قاری رضاء اللّٰہ کریمی قاری محمد مبین رحیمی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.