نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانب سے دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست میں ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر روک لگانے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔
Supreme Court posts Delhi CM Arvind Kejriwal’s plea for June 26 against the High Court order staying the bail granted to him by the trial court in the Delhi excise policy case.
— ANI (@ANI) June 24, 2024
(File photo) pic.twitter.com/R3g7O50LLR
جسٹس منوج مشرا اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی تعطیل بینچ(vacation bench) نے کیجریوال کی درخواست پر سماعت کی۔ ہائی کورٹ کی طرف سے 21 جون کو دیے گئے حکم کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں شراب پالیسی کیس میں انہیں ضمانت دینے کے نچلی عدالت کے حکم پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔
کیجریوال کی عرضی پر آج کوئی حکم دینے کے بجائے عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کے حتمی حکم کا انتظار کرنے کے لیے اسے 26 جون تک ملتوی کردیا۔ عدالت نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کا انتظار کرتے ہوئے اس معاملے پر 'پہلے سے فیصلہ' نہیں لینا چاہتی۔
#WATCH | Advocate Rishikesh Kumar, counsel for CM Kejriwal says, " today we have challenged the order of the high court granting stay on the bail of arvind kejriwal. the matter was mentioned and it was listed today for the hearing. the court has said today that because the final… https://t.co/HxFsvM0EuB pic.twitter.com/A5Hp2UBffy
— ANI (@ANI) June 24, 2024
یہ بھی پڑھیں:دہلی ہائیکورٹ نے اروند کیجریوال کی رہائی پر روک لگادی
کارروائی کے دوران جسٹس مشرا نے حکم امتناعی کی درخواست پر محفوظ رکھنے کو 'تھوڑا غیر معمولی قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ عام طور پر حکم امتناعی کی درخواستوں پر محفوظ نہیں کیا جاتا ہے۔ انہیں سماعت کے دوران ہی موقع پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔ تو یہ تھوڑا سا غیر معمولی ہے۔