ETV Bharat / state

تلنگانہ کے سابق وزیراعلی چندر شیکھر راو نے رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیا - کے سی آر تلنگانہ اپوزیشن لیڈر

KCR took oath as MLA ریاست تلنگانہ کے سابق وزیراعلی چندر شیکھر راو نے اسمبلی انتخابات میں گجویل اسمبلی حلقہ سے کامیابی پر آج رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا۔

KCR took oath as MLA
KCR took oath as MLA
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 1, 2024, 1:19 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیراعلی و بی آر ایس پارٹی کے صدر چندر شیکھر راو نے آج رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا۔ چندر شیکھر راو نے گزشتہ سال 30 نومبر کو منعقدہ اسمبلی انتخابات میں میدک ضلع کے گجویل اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے اب تک بحیثیت رکن اسمبلی حلف نہیں لیا تھا کیونکہ انتخابی نتائج کے بعد چندر شیکھر راو کیمپ آفس پرگتی بھون چھوڑ کر میدک کے ایراولی میں واقع اپنے فارم ہاوز منتقل ہوگئے تھے۔

اس دوران دسمبر میں چندر شیکھر راو باتھ روم میں پھسل کر گر گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ بعد ازاں انہیں حیدرآباد کے پرائیویٹ میں داخل کیاگیا تھا جہاں ان کے کولہے کی ہڈی کو تبدیل کرنے کا آپریشن کیاگیا۔ اس کے بعد سے وہ گھر پر ہی آرام کررہے تھے۔آج چندر شیکھر راو نے اسمبلی پہنچ کر حلف لیا۔ اسپیکر گڈم پرساد کمار نے انہیں حلف دلایا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلی تلنگانہ نے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی عیادت کی

واضح رہے کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد گورنر کی جانب آئینی قانون کے مطابق مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کو عبوری اسپیکر منتخب کیا گیا تھا جس پر بی جے پی نے شدید ہنگامہ آرائی کی تھی اور بی جے پی کے نو منتخب آٹھ اراکین اسمبلی نے حلف نہیں لیاتھا۔ مستقل اسپیکر کے منتخب ہونے کے بعد ہی بی جے پی کے ارکان نے حلف لیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.