ETV Bharat / state

کے سی تیاگی نے جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا - KC Tyagi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 1:38 PM IST

کے سی تیاگی نے جنتا دل یونائیٹڈ کے چیف قومی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ راجیو رنجن پرساد کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

کے سی تیاگی نے جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
کے سی تیاگی نے جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا (ANI)

پٹنہ: سابق ایم پی کے سی تیاگی نے جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ پارٹی کے چیف اڈوائزر کے ساتھ ساتھ قومی ترجمان بھی تھے۔ کے سی تیاگی کے استعفیٰ کے بعد جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار نے راجیو رنجن پرساد کو پارٹی کا نیا قومی ترجمان بنا دیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا۔

جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری آفاق احمد خان کی جانب سے جاری بیان میں کے سی تیاگی کے استعفیٰ کو ان کی ذاتی وجہ بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ راجیو رنجن پرساد کو قومی ترجمان مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ قبل ازیں نالندہ کے راجیو رنجن کو بھی نتیش کمار نے جے ڈی یو کا قومی ترجمان بنایا تھا لیکن ان کی بے وقت موت ہوگئی۔ راجیو رنجن پرساد طویل عرصے سے جے ڈی یو میں ہیں۔ وہ پہلے بھی ریاستی ترجمان کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ پارٹی تنظیم میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ راجیو رنجن پرساد 2015 میں پٹنہ کے دیگھا اسمبلی حلقہ سے الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔ حالانکہ انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی راہ آسان نہیں، جے ڈی یو کا یکساں سول کوڈ پر آیا بڑا بیان - JDU ON UCC

واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کو کئی ذمہ داریاں سونپی تھیں، جس میں راجیو رنجن پرساد کو آسام کی ذمہ داری دی گئی تھی اور اب انہیں قومی عہدہ کی نئی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.