بیدر:ریاست کے کرناٹک کے وزیر رحیم خان نے کہا کہ سید منصور احمد قادری گزشتہ 25 برسوں سے عازمین حاج کی خدمت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔یہ ایک نیک عمل ہے۔ ان کے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے انہیں ریاستی حج کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے ۔ریاستی حج کمیٹی کا رکن بننا یقینا یہ قابل نیک بختی کی بات ہے ۔
ریاستی وزیر رحیم خان نے مزید کہا کہ بیدر ضلع میں واقع انجمن خادم الحجاج کمیٹی میں میں بحیثیت نائب صدر خدمت انجام دے چکا ہوں۔ آج ان حاجیوں کی دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ میں ریاستی وزیر برائے حج بنا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ایک ضلع سطح کی انجمن خادم الحجاج کمیٹی کا رکن سے وزیر بننا یہ یقینا خوشی کی بات ہے۔اللہ کا کرم ہے۔بزرگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بیدر کے عازمین حج سے 15 فروری سے قبل پہلی قسط جمع کرانے کی اپیل
ان کا مزید کہنا ہے کہ منصور احمد قادری بیدر ضلع سے حج پر جانے والے عازمین حاج کی گزشتہ کئی برسوں سے خدمت کرتے آرہے ہیں۔ یقینا ان کا تجربہ ریاستی حج کمیٹی میں معاون ثابت ہوگا ۔ ہم اس سال حج پر جانے والے عازمین حج کو زیادہ بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ریاستی وزیر نے سید منصور احمد قادری کو ریاستی حج کمیٹی کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کی ۔