ETV Bharat / state

نجی اسکولوں میں بڑھتی فیس کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج - AAP Protest In Bengaluru - AAP PROTEST IN BENGALURU

AAP Urges Government to Reject Fee Hike معیاری تعلیم دن بدن نہ صرف مہنگی بلکہ ایک مسئلہ بن چکی ہے، خاص طور پر پرائمری اسکولز کی فیس میں بھاری اضافہ دیکھا جارہا ہے .اب پرائیویٹ اسکولز اسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کرناٹک سے اپیل کی گئی ہے کہ اسکول فیس میں 15 فیصد اضافہ کرنے کی اجازات دی جائے.

نجی اسکولوں میں بڑھتی فیس کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج
نجی اسکولوں میں بڑھتی فیس کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 11:43 AM IST

نجی اسکولوں میں بڑھتی فیس کے خلاف عام آدمی پارٹی کے خلاف برہم (etv bharat)

بنگلورو: نجی اسکولوں کے زریعہ فیس میں اضافہ کی درخواست کے مسئلے کو لیکر عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ اسکولز میں بڑتھتی فیس سے عام والدین کی زندگی محال ہوچکی ہے۔نجی اسکولز والدین سے زیادہ روپے اینٹھ رہے ہیں، جبکہ گارجین کو اسکول فیس ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس سلسلے میں اے اے پی لیڈر موہن داساری کا کہنا ہے کہ دہلی میں پرائیویٹ اسکولوں پر سخت کنٹرول نافذ کر دیا گیا ہے۔ ریاست کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے حکومت کو ہر سال فیسوں میں 15 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ریاست میں فیس کنٹرول اتھارٹی ہے؟ کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک اہم حکم جاری کیا ہے کہ ریاستی حکومت کو نجی اسکولوں کی فیس مقرر کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

موہن اور ماریہ حسین نے مزید الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نے بھی پرائیویٹ اسکولوں کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ کم از کم اس تعلیمی سال میں والدین کو پرائیویٹ سکولوں کے فیسوں کے گھپلے سے بچانے کے لیے کارروائی کی جائے۔ فیس کنٹرول اتھارٹی پرائیویٹ اسکولوں کی فیس وصولی بند کرے۔ اب چونکہ انتخاب ختم ہو چکا ہے، وزیر اعلیٰ سدارامیا کو اس پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

سماجی کارکنوں کا خیال ہے کہ بنگلورو میں ایک غریب خاندان کو اپنے بچے کی تعلیم پر اپنی آمدنی سے 40 فیصد زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ جب پرائیویٹ سکول فیسیں بڑھاتے ہیں تو والدین اپنے بچوں کے اسکول بدلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ حکومت کو ٹول گھوٹالے پر روک لگانی ہوگی۔ فیلڈ ایجوکیشن آفیسرز ہر اسکول کا دورہ کریں اور فیسوں میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے اس سے باخبر رہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر فیسوں میں اضافہ ہو تو ایسے سکولوں سے بات چیت کی جائے اور فیسوں میں اضافہ کم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلورو میں منعقدہ بزنس نیٹ ورکنگ میٹنگ میں آنٹرپرنیورز کی رہنمائی - Mulakhat e Karobar Meeting

اس سلسلے میں عاپ کے لیڑر موہن داسری اور ماریہ حسین کی جانب سے پرزور اپیل کی گئی حکومت کرناٹک پرائویٹ اسکولز اسوسئیشن کی اسکول فیس میں 15 فیصد اضافے کی مانگ کو مسترد کرے اور مڈل کلاس و لوئر مڈل کلاس کو راحت پہونچانے کا کام. کرے.عاپ کی قیادت اور سماجی کارکنان کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ایک میٹنگ بلائی جائے، عدالتی حکم پر قانونی ماہرین سے تبادلہ خیال کیا جائے اور ضروری کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.