بنگلورو: ریاست کرناٹک میں گزشتہ ماہ 27 فروری کو ودھانا سودھا میں مبینہ طور پر پاکستان کے نعرے لگانے کے معاملے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کانگریس کے ایک امیدوار ناصر حسین کے حامی راجیہ سبھا انتخابات میں جیت کے بعد خوشی منا رہے تھے کہ چند افراد پر یہ الزام لگایا گیا کہ انہوں نے مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔
بی جے پی نے اس پر کانگریس پر جم کر تنقید کی تھی وہیں برسراقتدار حکومت نے دعویٰ کیا کہ ایف ایس ایل رپورٹ آڈیو کا سائنسی تجزیہ کرنے کے بعد تصدیق کرے گی اور اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔تجزیہ کے لیے متعدد آڈیو اور ویڈیو کلپس بھیجے گئے تھے۔
اس دوران بی جے پی نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں ایک نجی ایجنسی کے ذریعہ آڈیو اور ویڈیو کلپس کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے حق میں نعرہ بے بنیاد، بی جے پی اور میڈیا کا پروپیگنڈہ: کرناٹک وزیراعلی
کرناٹک: کانگریس رہنما ناصر حسین کے خلاف مقدمہ درج
گرفتار ہونے والوں میں التاز، منور اور محمد شفیع شامل ہیں۔ اشوک نگر پولیس انہیں عدالت میں پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی ودھان سودھا کے اندر راجیہ سبھا انتخابات کے بعد ناصر حسین کے حامیوں نے نعرے بازی کی تھی جس پر بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ ودھان سودھا مںی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔