ETV Bharat / state

کرناٹک اقلیتی کمیشن کی جانب سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کنونشن کا انعقاد - کرناٹک

Convention for Communal Harmony کرناٹک مائنارٹیز کمیشن کی جانب سے سماج میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے مقصد سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ پر ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔اس میں معروف مصنف پروفیسر ڈاکٹر جاوید جمیل اور جماعت اسلامی کرناٹک کے صدر ڈاکٹر محمد سعد بلگامی سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

کرناٹک اقلیتی کمیشن کی جانب سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کنونشن کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 7:33 PM IST

کرناٹک اقلیتی کمیشن کی جانب سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کنونشن کا انعقاد

بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں کرناٹک مائنارٹیز کمیشن کی جانب سے سماج میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے مقصد سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ پر ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سماج کی سرکردہ شخصیات نے ملک کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔

بنگلورو میں منعقدہ کنونشن میں معروف مصنف پروفیسر ڈاکٹر جاوید جمیل اور جماعت اسلامی کرناٹک کے صدر ڈاکٹر محمد سعد بلگامی سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔اس کے علاوہ عام لوگوں نے اس کنونشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقع پر کرناٹک مائنارٹیز کمیشن کے چیئرمین عبدالعظیم نے کہا کہ اس کنونشن میں مسلمانوں کی شرکت رہی اور یہ کہ سماج میں امن پھیلانے کے مقصد کے ساتھ سکھ، جین، عیسائی و پارسی کمیونٹیز کے لوگوں کو مدعو کرکے الگ الگ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: تعلیمی بیداری کانفرنس میں علماء نے مدارس میں اسکولی تعلیم کرانے پر زوردیا

اس موقع پر معروف مصنف ڈاکٹر جاوید جمیل نے اقلیتی کمیشن کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ مسلم کمیونٹی کو نفرت کے خلاف لڑنے کے لیے مثبت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ ڈاکٹر جاوید جمیل نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ دار بنیں اور سمجھداری سے برتاؤ کریں کیونکہ مسلم کمیونٹی ملک میں ہونے والے زیادہ تر تشدد کا نشانہ اور شکار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.