ETV Bharat / state

ریاستی وزیر رحیم خان نے بیدر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا - ریاستی وزیر رحیم خان کا بیدر

Minister Rahim Khan Visit Remote Area ریاستی وزیر رحیم خان نے اسمبلی حلقہ بیدر کے مختلف گاوں کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔وزیررحیم خان نے مقامی باشندوں کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

ریاستی وزیر رحیم خان نے بیدر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 8:17 PM IST

بیدر: کرناٹک کے وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن اور حج رحیم خان نے اپنے اسمبلی حلقہ بیدر کہ مختلف دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے مقامی باشندوں سے بنیادی سہولیات سے تفصیلی معلومات حاصل کی۔

وزیرو رکن اسمبلی رحم خان نے کہاکہ مختلف علاقوں کے دورے پر نکلنے کا مقصد مقامی باشندوں سے ملاقات کرنا اور ان کے مسائل سے واقف ہونا ہے۔مقامی باشندوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے ان سے بات کرنی ضروری ہے۔بات چیت کئے بغیر کسی بھی مسئلے کا حل نکلنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلہ حقلہ بیدر کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے مقامی باشندوں تک بنیادی سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔امید ہے کہ چند مہینوں کے اندر اندر گاوں کے لوگوں کو بنیادی فراہم کر دی جائے گی۔اس سے انکی پریشانی کچھ حد تک کم ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پچھلی حکومت کے سرکولر کو اگلی حکومت واپس لے سکتی ہے،عدلیہ کا کوئی دخل نہ ہوگا

ریاستی وزیر رحیم خان نے جنواڈا گاؤں میں بنیادی سہولیات جیسے سڑکوں، نالوں کی تعمیر اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے ضروری گرانٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ گاؤں والوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں، ساتھ ہی ساتھ بنیادی سہولتوں کے فقدان کو جلد از جلد پورا کرنے کے اقدام اٹھائیں ۔اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.