ETV Bharat / state

سماجی و ملی خدمات کا اعتراف، ایڈوکیٹ انورعلی کو استقبالیہ دیا گیا - Advocate Anwar Ali Felicitated

بنگلورو میں واقع دا لائٹ انڈیا فاؤنڈیشن نام کی ایک تنظیم نے کرناٹک ہائی کورٹ کے انور علی کی سماجی و ملی خدمات کو اعتراف کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 5:29 PM IST

سماجی و ملی خدمات کا اعتراف ،ایڈوکیٹ انورعلی کو استقبالیہ دیا گیا
سماجی و ملی خدمات کا اعتراف ،ایڈوکیٹ انورعلی کو استقبالیہ دیا گیا (etv bharat)

بنگلورو: دا لائٹ انڈیا فاؤنڈیشن نے ایڈوکیٹ انور علی کو تہینیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سماج اور ملت کے لئے جو کچھ بھی کیا ہے اس کے لئے انہیں استقبالیہ دیا گیا۔ یاد رہے کہ کرناٹک ہائ کورٹ کے جانے مانے ایڈووکیٹ انور علی ایک طویل عرصے سے معاشرے کے نوجوانوں میں قانونی اعتبار سے بیدار کرنے و قانونی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لئے قانونی بیداری سے متعلق ورکشاپ کا اہتمام کرتے آرہے ہیں۔

علاوہ ازیں انور علی نے شہر کے علماء کرام کے لئے بھی خصوصی طور پر آئین سے متعلق بیداری کے لئےورکشاپ منعقد کئے ہیں جس کی وجہ سے وہ شہر کے علماء کرام کے سرکلز میں بھی جانے جاتے ہیں۔

سماجی خدمات کے اعتراف میں دا لائٹ انڈیا فاؤنڈیشن کے ذمہ داران مولانا ظہیر الدین قادری، سید ارشاد و مولانا احمد علی نے ایڈووکیٹ انور علی کو تہنیت پیش کی اور ان کی ملی خدمات کو خوب سراہا و امید جتائی کہ وہ اسی طرح اپنی خدمات کو جاری رکھیں اور ملت کو فائدہ پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پراجول ریوانا کیس میں متاثرین کے لیے فوری انصاف کا مطالبہ کیا

اس موقع پر ادارے کے ذمہدار مولانا احمد علی نے ملت کے باصلاحیت نوجوانوں و ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں و ہنر کو استعمال کر اسی طرح کے ورکشاپس منعقد کریں اور ملت کو تقویت پہونچائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.