ETV Bharat / state

مڈا زمین الاٹمنٹ معاملہ: گورنر کی وزیر اعلی سدارامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت - Prosecution Against CM Siddaramaiah

گورنر گہلوت نے مڈا زمین الاٹمنٹ معاملے میں وزیر اعلی سدارامیا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی پیشگی اجازت دے دی ہے۔

Prosecution Against CM Siddaramaiah
مڈا زمین الاٹمنٹ معاملہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 1:35 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے مڈا (میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی) زمین کی الاٹمنٹ میں غیر قانونی گٹھ جوڑ کے لیے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ غور طلب ہے کہ آر ٹی آئی کارکن ٹی جے ابراہیم، اسنیہمائی کرشنا کی شکایت پر گورنر نے وزیر اعلی کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

دریں اثنا ٹی جے ابراہم اور اسنیہمائی کرشنا کو آج سہ پہر 3 بجے راج بھون سے گورنر سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 26 جولائی کو ٹی جے نے وزیر اعلی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ ابراہیم نے گورنر کو درخواست دی تھی۔ اس سلسلے میں گورنر نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔

Prosecution Against CM Siddaramaiah
مڈا زمین الاٹمنٹ معاملہ (Photo: Etv Bharat)

واضح رہے کہ گورنر کے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عزت مآب گورنر کی ہدایات کے مطابق میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کی دفعہ 17 اور انڈین سول سیکورٹی کوڈ 2023 کی دفعہ 218 کے تحت شکایت درج کر رہا ہوں۔ درخواستوں میں درج مبینہ جرائم میں استغاثہ کی منظوری کی درخواست پر مجاز اتھارٹی کے فیصلے کی کاپی منسلک کر رہا ہوں۔

قابل ذکر ہو کہ ٹی جے ابراہم کی طرف سے حال ہی میں دائر کی گئی شکایت کے جواب میں کرناٹک کے گورنر نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ گورنر کے نوٹس کے جواب میں وزیر اعلیٰ سدارامیا نے گورنر کے ذریعہ جاری کردہ وجہ بتاؤ نوٹس کو غیر قانونی، آئین کی خلاف ورزی اور جمہوریت کو کمزور کرنے کا اقدام قرار دیا تھا۔

چیف منسٹر سدارامیا نے نشاندہی کی تھی کہ ششی کلا جولے، مروگیش نیرانی اور جناردھنا ریڈی کے خلاف گورنر سے شکایتیں کی گئی تھیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے الٹا ہم کو ہی نوٹس بھیج دیا۔ سدارامیا نے کہا کہ جو شکایات گورنر سے کی گئی تھیں ان میں تاخیر کیوں برتی گئی؟

یہ بھی پڑھیں:

گورنر کا نوٹس غیر قانونی، آئین کا قتل، جمہوریت کی تباہی: سدارامیا

وایناڈ میں متاثرین کے لئے 100 مکانات تعمیر کیے جائیں گے: سدارامیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.