بنگلور: حال ہی میں سدارامیا کی کانگریس حکومت نے اپنی 5 گارنٹیوں کے وعدے کو پورا کرنے کے دباؤ میں، ایک پرائیویٹ فرم باسٹن کنسلٹنگ گروپ کو ہائر کیا ہے، جسے ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ریاست میں ریوینیو جنریٹ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرے۔ سدارامیا حکومت کے پرائیویٹ کمپنی کو ریوینیو جنریٹ کرنے کے لیے ہائر کرنے کے اقدام کو اپوزیشن کی جانب سے حکومت کی ناکامی کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ کانگریس حکومت گارنٹی اسکیموں کے چلتے بینکرپٹ ہوچکی ہے۔
کرناٹک حکومت نے محصولات کو بڑھانے کے لیے پرائیویٹ کنسلٹنسی کی خدمات حاصل کی (ETV Bharat Urdu) اس سلسلے میں ایس یو سی آئی کے لیڈر وی این راج شیکھر اور بی جے پی لیڈر مزمل بابو نے کہا کہ اگر برسر اقتدار حکومت ویلفیئر اسکیمس کے لیے ریوینیو پیدا کرنے کی طاقت نہیں رکھتی ہے تو یہ سراسر شرمسار و افسوسناک بات ہے اور ہہ اس کی نااہلی کا ثبوت ہے، لہٰذا اسے چاہیے کہ استعفیٰ دے اور اقتدار سے دست بردار ہو جائے۔
کرناٹک حکومت نے محصولات کو بڑھانے کے لیے پرائیویٹ کنسلٹنسی کی خدمات حاصل کی (ETV Bharat Urdu) کرناٹک حکومت نے محصولات کو بڑھانے کے لیے پرائیویٹ کنسلٹنسی کی خدمات حاصل کی (ETV Bharat Urdu) اپوزیشن کے حملے کے رد عمل میں کانگریس کے سینیٹر لیڈر و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمان خان نے پرائیویٹ کنسلٹنسی کی خدمات حاصل کرنے کے سی ایم سدارامیا کے فیصلے کا دفاع کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ماہرین کی رائے حاصل کرنا ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے، مودی سرکار نے بھی اپنے دور حکومت میں اسی طرح پرائیویٹ کنسلٹنسی کا استعمال کیا ہے۔ ڈاکٹر کے رحمان خان نے حکومتی محصولات کو بڑھانے کے لیے وسائل کو موثر طریقے سے متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی کے مشورے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
کرناٹک حکومت نے محصولات کو بڑھانے کے لیے پرائیویٹ کنسلٹنسی کی خدمات حاصل کی (ETV Bharat Urdu) کرناٹک حکومت نے محصولات کو بڑھانے کے لیے پرائیویٹ کنسلٹنسی کی خدمات حاصل کی (ETV Bharat Urdu) یاد رہے کہ یاد رہے کہ کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے دوران جن پانچ ضمانتوں کا وعدہ کیا تھا اور کانگریس زیرقیادت ریاستی حکومت پر پانچ ضمانتوں کے نفاذ کے لیے فنڈز جمع کرنے کا دباؤ ہے۔ پانچ گارنٹیوں سے ریاست کے 5.10 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوا، جس سے 2023-24 میں سرکاری خزانے پر 36,000 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس مالی سال اسکیموں کے لیے 52,009 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
لوک سبھا انتخابات 2024: کانگریس کا اقتدار میں آنے پر پانچ 'گارنٹیوں' کو نافذ کرنے کا اعلان