ETV Bharat / state

کرناٹک: نائب وزیر اعلیٰ شیوکمار نے پارٹی کارکن کو تھپڑ مارا، بی جے پی کا طنز - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شِوکمار کا ہاویری میں انتخابی مہم کے دوران مبینہ طور پر ایک کارکن کو تھپڑ مارنے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امِت مالویہ نے اسے شیئر کیا اور کہا کہ اس سے پہلے بھی ڈی کے کانگریس کارکنوں پر ہاتھ اٹھا چکے ہیں۔

ڈی کے شو کمار نے پارٹی کارکن کو مارا تھپڑ
ڈی کے شو کمار نے پارٹی کارکن کو مارا تھپڑ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 11:04 AM IST

ہاویری: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شِوکمار کا ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں وہ ہاویری کے ساونور قصبے میں ایک روڈ شو کے دوران کانگریس کارکن کو 'تھپڑ مارتے' دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس واقعے کی ویڈیو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کرناٹک یونٹ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

معلومات کے مطابق یہ واقعہ ہاویری کے ساونور قصبے میں اس وقت پیش آیا جب شیوکمار کانگریس امیدوار ونودا آسُوتی کے لیے انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ ویڈیو میں ڈی کے شیوکمار کو اپنی کار سے باہر نکلتے ہوئے اور بڑی تعداد میں کانگریس کارکنوں سے گھیرے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کانگریس کے ایک کارکن نے شِوکمار کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر کیمرے کے لیے پوز دینے کی کوشش کی، شِوکمار نے فوراً اس کا ہاتھ ہٹایا اور اسے تھپڑ مار دیا۔

بعد میں اس شخص کی شناخت میونسپل کارپوریشن کے ممبر علاؤالدین منیار کے نام سے ہوئی۔ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امِت مالویہ نے لکھا، 'کرناٹک کے ڈی سی ایم ڈی کے شِوکمار نے ہاویری کے ساونور قصبے میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس میونسپل کارپوریشن کے رکن علاؤ الدین منیار کو تھپڑ مارا'۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈی کے نے کانگریس کارکن کو مارا ہے اس سے پہلے بھی وہ اس طرح کا عمل کرچکے ہیں۔

اس کا جرم کیا ہے؟

جب ڈی کے شِوکمار گاڑی سے باہر آئے تو علاؤالدین منیار نے ڈی شِو کمار کے کندھوں پر ہاتھ رکھا۔ امِت مالویہ نے مزید کہا، 'مجھے حیرت ہے کہ کانگریس کارکن کانگریس پارٹی کے لیے کیوں کام کرنا چاہتے ہیں؟ ان کے ہی لیڈر اپنے کارکنوں کے تھپڑ مارتے ہیں، ان کی تذلیل کرتے ہیں، انہیں الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ نہیں دیتے (سب اپنے اپنے گھر والوں میں گھرے ہوئے ہیں)۔ دوسروں کے لئے کوئی عزت کیوں نہیں ہے ان لوگوں کا نفس مر چکا ہے۔ یہ صرف اپنے لئے ہی سوچتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.