بیدر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اسی درمیان سیاسی رہنما ایاز خان کے حامیوں نے کانگریس اقلیتی سیل کے صدر عمران پرتاپ گڑھی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لوگوں نے بیدر حلقے سے ایاز خان کو کانگریس کے ٹکٹ پر امیدوار بنانے کے لئے عرضداشت پیش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایاز خان ہی بیدر حلقے سے مناسب امیدوار ہوں گے۔
اس موقعے پر سید نور پاشاہ نام کے ایک مقامی باشندہ نے مطالبہ کیا کہ 'بیدر لوگ سبھا حلقے کے لیے کانگرس کے لیڈر و عوامی قائد ایاز خان کو ٹکٹ دیاجائے۔ انہیں عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔' انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک یادداشت کانگرس پارٹی کے اقلیتی قومی صدر عمران پرتاب گڑھی کو دی ہے۔ اس یادداشت میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ کانگرس بیدر لوک سنھا حلقہ کے لیے ایاز خان کو ٹکٹ دے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بند کے دوران کسی بھی شاہراہ کو بند نہیں کیا جائے گا: راکیش ٹکیٹ
انہوں نے کہا کہ بیدر لوک سبھا حلقے میں 56 ہزار سے زائد مسلمانوں کے ووٹ ہیں۔ اسی طرح 22 ہزار سے زائد ووٹ دلت بھائیوں کے ہیں۔ ان دونوں برادریوں کے مل جانے سے یہاں سے ایک مسلمان کے جیتنے کی پوری امید ہے۔ عبدالقدیر نے عمران پرتاب گڑھی سے کانگرس پارٹی کے اعلی ذمہ داران سے بیدر سے ایاز خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقعے پر کانگرس پارٹی کے قومی اقلیتی صدر عمران پرتاب گڈی نے یادداشت قبول کرتے ہوئے کہا کہ بیدر سے ایک مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کے لیے پارٹی کے اعلی ذمہ داران تک بات پہنچائیں گے اور ان کے سامنے اپنی رائے رکھیں گے۔