ETV Bharat / state

ویڈیو: 25 کانوڑیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نہر میں الٹ گئی - Kanwariya vehicle overturned

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 12:08 PM IST

Updated : Aug 5, 2024, 12:43 PM IST

سیتامڑھی میں 25 کانوڑیوں سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی نہر میں الٹ گئی۔ اس واقعے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی، جب کہ کئی لوگوں کی حالت نازک ہے۔

کانوڑیوں کی ٹریکٹر ٹرالی نہر میں الٹ گئی
کانوڑیوں کی ٹریکٹر ٹرالی نہر میں الٹ گئی (Etv Bharat)

سیتامڑھی: بہار کے سیتامڑھی سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ 25 کانوڑیوں سے کھچا کھچ بھری ٹریکٹر ٹرالی نہر میں الٹ گئی۔ اس واقعے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے جب کہ کئی لوگ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ سبھی زخمی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ واقعہ نیپال کی باگمتی نہر میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیم اور مقامی لوگ موقعے پر پہنچ گئے اور ریسکیو کا کام شروع کیا۔

یہ کانوڑیے جل ابھیشیک کرکے نیپال واپس جا رہے تھے

یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا۔ ساون کے پیر کے موقعے پر نیپال کے کانوڑیے جل ابھیشیک کرنے ہندوستان کے سون برسا بارڈر کے پاس 'مانکیشور ناتھ مہادیو مندر گئے تھے۔ جل ابھیشیک کرنے کے بعد یہ لوگ ٹریکٹر ٹرالی میں نیپال واپس جارہے تھے۔ اس دوران باگمتی نہر میں یہ حادثہ پیش آیا۔

خاتون کانوڑیا کی موت

اس واقعے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جب کہ 24 کانوڑیے زخمی ہو گئے۔ چار کانواڑیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ سبھی نیپال کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مرنے والی خاتون کی شناخت پتاہی دیوی (54) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ خاتون نیپال کے چکرگھٹہ گاؤں کی رہنے والی ہے۔ نیپال کے بیر گنج واقع اسپتال میں علاج کے دوران اس خاتون کی موت ہوگئی۔ تاہم اس واقعے کے بارے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں 9 کانوڑیوں کی موت، ڈی جے ٹرالی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آ گئی

Last Updated : Aug 5, 2024, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.