ETV Bharat / state

کمل ناتھ کی راہل گاندھی سے فون پر بات - کمل ناتھ

Congress leader on Kamal Nath کانگریس کے سینیئر رہنما و مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے راہل گاندھی سے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے تعلق سے فون پر بات کی ہے۔

congress leader Kamal Nath
congress leader Kamal Nath
author img

By IANS

Published : Feb 19, 2024, 10:10 AM IST

بھوپال: سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کے قریبی ساتھی سجن سنگھ ورما نے اتوار کو کہا کہ کانگریس کے تجربہ کار رہنما کمل ناتھ نے "راہل گاندھی سے فون پر بات کی"۔ ان افواہوں کے درمیان کہ وہ اپنے بیٹے نکول ناتھ کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے ورما نے کہا کہ جب وہ دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملے تو کمل ناتھ مدھیہ پردیش میں لوک سبھا کی 29 نشستوں کے لیے ممکنہ امیدواروں کی فہرست تیار کر رہے تھے۔ سجن سنگھ ورما نے دعوی کیا ہے کہ "کمل ناتھ نے مجھے بتایا کہ فی الحال ان کی بنیادی توجہ مدھیہ پردیش کی 29 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ذات پات کی مساوات کو کیسے ترتیب دینا ہے۔ انھوں نے مجھے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے کانگریس چھوڑنے کے بارے میں ایسا کچھ نہیں سوچا ہے"۔

کمل ناتھ کی قیادت والی کانگریس حکومت (2018 سے مارچ 2020) میں وزیر رہ چکے ورما نے مزید دعویٰ کیا کہ کمل ناتھ نے راہل گاندھی سے فون پر بات کی اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کے بارے میں بات کی جو جلد ہی مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

سجن سنگھ ورما نے کہا کہ کمل ناتھ کے کانگریس چھوڑنے کی خبریں میڈیا نے بنائی ہیں۔ "کمل ناتھ نے کہا کہ میں نے میڈیا سے کہا کہ جو بھی ہوگا انہیں بتایا جائے گا۔ یہ سب چیزیں میڈیا نے بنائی ہیں۔ بھارت جوڈو نیائے یاترا مدھیہ پردیش میں داخل ہونے والی ہے"۔ واضح رہے کہ کمل ناتھ کے تعلق سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ کانگریس کو چھوڑ کر اپنے بیٹے کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ دہلی روانہ ہوئے ہیں۔ دہلی دورہ کے ساتھ ہی یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.