ETV Bharat / state

کیرانہ: ایس پی امیدوار اقراء حسن نے حق رائے دہی استعمال کیا - SP candidate Iqra Hasan - SP CANDIDATE IQRA HASAN

سماج وادی پارٹی کی امیدوار اقرا حسن نے کیرانہ میں ووٹ ڈالا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے 400 کو پار کرنے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بی جے پی نے زمین پر کوئی کام نہیں کیا۔

SP candidate Iqra Hasan
کیرانہ: ایس پی امیدوار اقراء حسن نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 4:33 PM IST

Updated : Apr 19, 2024, 6:33 PM IST

کیرانہ: ایس پی امیدوار اقراء حسن نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

کیرانہ: لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے یوپی کی 8 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ یوپی کی رام پور، پیلی بھیت، سہارنپور، کیرانہ، نگینہ، مظفر نگر، بجنور اور مرادآباد سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ 8 نشستوں پر کل 7689 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اقراء حسن کو کیرانہ لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ یہ وہی سیٹ ہے جس پر ایس پی اور جینت چودھری کی آر ایل ڈی کے درمیان تنازعہ ہوا تھا۔ دراصل ایس پی نے 2022 میں کیرانہ اسمبلی سے ناہید حسن کو میدان میں اتارا تھا۔

اقرا حسن نو سال سے کیرانہ کی سیاست میں سرگرم ہیں۔ کیرانہ سے ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن ان کے بڑے بھائی ہیں۔ اقرا حسن نے لندن یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے وہیں سے ایل ایل ایم کیا ہے۔

واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کی امیدوار اقرا حسن نے بھی کیرانہ میں ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کیراکی جین دھرم شالہ کے بوتھ نمبر 255 پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے 400 کو پار کرنے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بی جے پی نے زمین پر کوئی کام نہیں کیا ہے۔

قابل ذکر ہو کہ کیرانہ لوک سبھا سیٹ میں 5 اسمبلی حلقے ہیں۔ ان میں شاملی، تھانہ بھون، کیرانہ، ناکود اور گنگوہ شامل ہیں۔ یہاں کل 1750 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ کل 17 لاکھ 22 ہزار 432 ووٹرز ہیں۔ اس سیٹ سے سماج وادی پارٹی نے اقرا حسن کو میدان میں اتارا ہے۔ یہاں بی جے پی، بی ایس پی اور ایس پی سمیت کل 14 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہاں بی جے پی سے پردیپ چودھری جبکہ بی ایس پی سے شری پال رانا میدان میں ہیں۔

غور طلب ہو کہ تمام بوتھس پر ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ رامپور اور کیرانہ میں ایک ایک بوتھ پر ای وی ایم کی خرابی کی وجہ سے کچھ مسئلہ تھا، جس کو ٹھیک کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پیلی بھیت کے ایک گاؤں میں گاؤں والوں نے سڑک کے لیے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ صبح سے آٹھ سیٹوں پر کل 36.96 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

دہلی روڈ شاملی کیرانہ پر واقع پولنگ بوتھ مدرسہ امدادیہ راشدیہ میں ای وی ایم کی خرابی کی وجہ سے تقریباً آدھے گھنٹے کی تاخیر سے ووٹنگ شروع ہوئی۔ شکایت پر تکنیکی ٹیم نے مسئلہ حل کیا۔ بابری علاقے میں ہیرانواڑا کے بوتھ نمبر 299 پر ای وی ایم کی خرابی کی وجہ سے ووٹروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ ووٹرز بوتھ کے باہر ووٹ ڈالنے کے انتظار میں بیٹھے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 19, 2024, 6:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.