کولکاتا: مغربی بنگال کے سابق وزیر جیوتی پریہ ملک بدھ کوعدالت میں براہ راست پیش نہیں ہوئے بلکہ ورچوئل پیش ہوئے۔ ان کے سر پر سفید پٹی بندھی ہوئی تھی۔ جیوتی پریہ ملک کے وکیل نے کہا کہ ان کا موکل بیمار ہے۔ بدھ کو بھی جیل میں ان کی پیشانی سے خون بہہ رہا تھا۔ انہیں طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے۔ عدالت میں بالو کے وکیل نے کہا کہ جیوتی پریہ ملک کی گرفتاری کے پہلے دن عدالت میں پیشی کے بعد بیمار ہو گئے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے گردے ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ ایک گردہ 74 فیصد اور دوسرا 26 فیصد کام کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیوتی پریہ کوویڈ کے دوران دو بار اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایم سی رہنما شیخ شاہ جہاں گرفتار، دس دن پولیس تحویل میں
اس وقت انہیں آئی سی یو میں داخل کرانا پڑا تھا۔ جیوتی پریہ ملک کے وکیل نے کہا کہ وہ ان کے موکل کی صحت کو لے فکر مند ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے ذیابیطس کے مریض ہیں۔ گردے کے مسائل ہیں۔ ان کے جسم میں کریٹینائن کی سطح معمول سے زیادہ ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت آئندہ منگل کو ہوگی۔ ای ڈی اس دن اپنا بیان دے گی۔