کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کے جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف جونئیر ڈاکٹرز کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ڈاکٹروں نے قتل کے خلاف ہڑتال شروع کردی ہے۔
جونیئر ڈاکٹرس، انٹرنز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینی نے عام لوگوں سے بھی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف کی مجسٹریل انکوائری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کولکاتا پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹا دیا ہے، جو ہسپتال کی حفاظت کے ذمہ دار تھے۔
Rape-murder of a PG trainee woman doctor at RG Kar Medical College and Hospital in Kolkata | BMC MARD (Maharashtra Association of Resident Doctors) announces the suspension of elective/non-emergency medical services by resident doctors from 8 am on August 13 until the acceptance… pic.twitter.com/Hnm0hbdnmF
— ANI (@ANI) August 12, 2024
فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز نے کہاکہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہم نے قصورواروں کی جلد سے جلد گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔قصورواروں کی گرفتاری عمل میں آنے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔افسوسناک واقعے کے خلاف ہم ہڑتال پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آر جی کار میڈیکل کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دے دیا
دوسری طرف کولکاتا کے ہسپتال میں ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کے بارے میں پولیس نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ارتکاب جرم کے بعد ملزم اپنے گھر واپس آکر سو گیا۔ صبح اٹھنے کے بعد اس نے پہلا کام جو کیا وہ ثبوت مٹانے کے لیے اپنے کپڑے دھونا تھا۔