ETV Bharat / state

صحافی کی گرفتاری کے خلاف تحریک شروع کرنے کا انتباہ

Journalist protest ریاست مغربی بنگال میں ریپبلک بنگلہ ٹی وی کے نمائندے کو سندیش کھالی کی زمینی سچائی کو بے نقاب کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ اسی گرفتاری کے خلاف صحافی تنظیموں نے احتجاجی مارچ نکالا۔

Journalist protest
Journalist protest
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 22, 2024, 6:45 AM IST

نئی دہلی: نیشنل یونین آف جرنلسٹس (انڈیا) اور دہلی جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ڈی جے اے) نے مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں ریپبلک بنگلہ چینل کے نمائندے سنتو پان کی گرفتاری کے خلاف جنتر منتر سے بنگ بھون تک احتجاجی مارچ نکالا۔ صحافی تنظیموں نے سنتو پان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی میں امتناعی حکم (دفعہ 144) کے باوجود صحافیوں نے احتجاجی مارچ نکالا۔

این یو جے آئی کے صدر راس بہاری نے کہا کہ مغربی بنگال میں صحافت کرنا ’ممتا راج‘ کے تحت جرم بن گیا ہے۔ ترنمول کانگریس حکومت کے وزراء اور لیڈروں کے سیاہ کارناموں کو بے نقاب کرنے پر میڈیا کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ریپبلک بنگلہ ٹی وی کے نمائندے کو سندیش کھالی کی زمینی سچائی کو بے نقاب کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ صحافی کو تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کو رہا نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ این یو جے آئی کی ایک ٹیم مغربی بنگال جائے گی اور میڈیا کی صورتحال پر رپورٹ تیار کرے گی۔

مزید پڑھیں: نیشنل کمیشن فار شیڈول کاسٹ کا وفد سندیش کھالی کا دورہ کرے گا

این یو جے آئی کے جنرل سکریٹری پردیپ تیواری نے کہا کہ ممتا بنرجی نے اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے میڈیا کو کنٹرول میں رکھا ہوا ہے۔ ڈی جے اے کے کنوینر راکیش تھپلیال نے کہا کہ میڈیا کو زیادہ دیر تک کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔ این یو جے آئی کے سکریٹری املیش راجو نے کہا کہ میڈیا میں دہشت پھیلا کر محترمہ بنرجی اپنے لوگوں کی سیاہ سچائی کو دبانا چاہتی ہیں۔ میڈیا اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا/ ہمارا کام بدعنوانی کو بے نقاب کرنا ہے، جو ہم کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.