ETV Bharat / state

سنجے سنگھ اور اکھلیش یادو کی مشترکہ پریس کانفرنس، ہر محاذ پر حمایت کا اعلان - Joint Press Conference OF AAP SP - JOINT PRESS CONFERENCE OF AAP SP

Joint Press Conference of AAP and SP: عام آدمی پارٹی سے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ اور سماج وادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو کی مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی، بتایا جا رہا ہے کہ اس پریس کانفرنس میں دونوں کی جانب سے ہر محاذ پر حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

Joint press conference of Sanjay Singh and Akhilesh Yadav, declaration of support on all fronts

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 11:17 AM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی آج سماج وادی پارٹی کے ریاستی ہیڈ کوارٹر، لکھنؤ میں ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب اکھلیش یادو پیلی بھیت میں انتخابی جلسۂ عام اور سیتا پور میں ایک پروگرام کے بعد لکھنؤ واپس آئے۔ سنجے سنگھ کے ساتھ ان کی اہلیہ مسز انیتا سنگھ بھی تھیں۔ اس موقع پر اکھلیش یادو نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ مسز سنیتا کیجریوال سے فون پر بات کی اور ان کی خیریت بھی دریافت کی۔
یہ بھی پڑھیں:

گورکھپور لوک سبھا حلقہ سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار ہارٹ اٹیک کا شکار - SP Candidate Kajal Nishad

سنجے سنگھ اور اکھلیش یادو کی اس مشترکہ پریس کانفرنس میں اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی آئینی اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ جمہوریت میں یہ طریقہ غیر اخلاقی ہے۔ اقتدار بدلتا رہتا ہے لیکن اروند کیجریوال اور دیگر لیڈروں کو جس طرح سے ہراساں کیا جا رہا ہے اور تہاڑ جیل میں رکھا جا رہا ہے، یہ ان کے حوصلوں کو توڑنے کی کوشش ہے جس میں بی جے پی کامیاب نہیں ہوگی۔ اس موقع پر رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے یقین دلایا کہ اتر پردیش میں عام آدمی پارٹی، سماج وادی پارٹی اور بھارتیہ جمہوریت کو بچانے اور آمریت کے خاتمے کے لیے اس اتحاد کو اپنی مکمل حمایت اور تعاون فراہم کروں گا۔ اکھلیش یادو نے حمایت کے لیے عام آدمی پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں اکھلیش یادو اور سنجے سنگھ نے کہا کہ 2024 کا لوک سبھا الیکشن آئین اور جمہوریت کو بچانے کا انتخاب ہے۔ بی جے پی نے اپوزیشن کے تئیں جو ہراساں کرنے والا رویہ اختیار کیا ہے اس کا عوام منہ توڑ جواب دیں گے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک اور دنیا کی نظریں لوک سبھا انتخابات 2024 پر لگی ہوئی ہیں۔ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ آئینی اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ جھوٹے مقدمات درج کر کے لیڈروں کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کو جیل میں رکھا گیا ہے۔ پولیس لوگوں کو ڈرا دھمکا کر بی جے پی میں شامل کر رہی ہے۔
سنجے سنگھ نے مشکل کی اس گھڑی میں سماج وادی پارٹی کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ آمرانہ حکومت کے خلاف محاذ آرا ہونے کا موقع ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سبھی کارکنان اور لیڈر سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے کام کریں گے۔ ہم آئین اور جمہوریت کو بچانے کی جنگ میں ساتھ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.