ETV Bharat / state

حیدرآباد میں روزگار میلے کا انعقاد - Job fair In hyderabad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 9:05 PM IST

حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی میں منان خان کی جانب سے ہائی ٹیک جاب فیئر کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو نوکری ملی۔نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا

حیدرآباد میں روزگار میلے کا انعقاد
حیدرآباد میں روزگار میلے کا انعقاد (etv bharat)

حیدرآباد:رہاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی میں منان خان کی جانب سے ہائی ٹیک جاب فیئر کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو نوکری ملی۔نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔سینکڑوں نوجوانوں نے روزگار میلہ میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد میں واقع فنکشن ہال میں منان خان انجینئر کی جانب سے جاب فیئر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو نوکری ملیں۔

چیرمین دکن بلاسٹر کے سربراہ انجینئر منان خان نے بتایا کہ 70 سے زائد کمپنیوں کے نمائندے اس جاب میلہ میں شریک ہوئے۔اس موقع پر بے روزگار نوجوانوں کو جاب آفر لیٹر حوالے کیا گیا۔

ارشاد سانی نے کہا کہ جاب فیئر منعقد ہوئے ہیں، جس میں 300 سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ مستقبل میں بھی روزگار میلے کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ جاب فیئر بلالحاظ مذہب، ذات وقوم سب کے لئے تھا۔ آئی ٹی، ہوٹل مینجمنٹ، بینکنگ فوڈ اینڈ پارسل ڈیلیوری، اسکول ڈپارٹمنٹ، اسکول اسٹاف، انجینئرنگ، ایئرپورٹ، لاجسٹکس اور دیگر شعبہ جات میں باصلاحیت نو جوانوں کی تقرریاں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ ضلع میں روزگار میلہ منعقد

واضح رہے کہ منان خان پچھلے 3 سال سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے روز گار پروگراموں کا اہتمام کرتے آرہے۔روزگار میلہ کے ذریعہ ابھی تک 10 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.