اورنگ آباد: اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی ) اور جامعہ ہمدرد کی جانب سے نوجوانوں کے لیے ایک جاب فیئر سینچر 25 مئی کو ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس کے مولانا آزاد کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس میں منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں ملک کی بڑی بڑی کمپنیوں کے ذمہ داران شرکت کریں گے، اسوسییشن کے ذمہ داروں نے ریاست بھر کے بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جاب فیئر سے استفادہ حاصل کریں۔مولانا آزاد کالج میں 25 مئی بروز سنیچر کی صبح 10 بجے سے شام مغرب تک جاب فیئر کا وقت رکھا گیا ہے، ساتھ ہی اپیل کی گئی ہے کہ جاب فیئر میں آنے والے امیدوار اپنے ساتھ ضروری دستاویزات ساتھ رکھے۔
اس جاب میلے میں ملک کی مشہور و معروف کمپنیاں اپنے لئے ملازمین کا انتخاب کریں گی۔ اس جاب فیئر میں دسویں اور بارہویں پاس سے لے کر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ نوجوان اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔ اس جاب فیر میں ملک کی نامی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ زوماٹو، عمومی تشخیص، ائیرٹیل، آئی بال، فون پئے، کشال پیتھالوجی لیب، Turte Wax ، دھوت ٹرانسمیشن، شانتی دیپ میٹل ، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، نروا نہاؤ سنگھ فائنانس، اسکے علاوہ دیگر کئی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس جاب میلے میں شرکت کے لئے نو جوانوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ مکمل فری یہ جاب میلا رہے گا۔
ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس کے ذمہ دار و پرنسپل ڈاکٹر مظہر فاروقی نے قوم کے نوجوانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس جاب میلے میں وقت مقررہ پر ضرور شرکت کریں، اور اپنے مستقبل کو روشن و تابناک بنائیں۔ شرکت کنندگان سے گزارش ہے کہ فارمل ڈریس کے بجائے، آفیشیل لباس پہن کر شریک ہوں۔ وقت کے پابند رہے صبح 10 بجے سے یہ جاب میلہ شروع ہو جائیں گا، اور آتے وقت اپنے ساتھ ضروری دستاویزات بھی رکھے۔ ڈاکٹر مظہر فاروقی کا کہنا ہے کہ خاص کر کے اقلیتی طبقے کے کئی سارے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں بے روزگار ہے اور انہیں روزگار فراہم کرنے کے لیے اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ خاص کر کے جن نوجوانوں کے پاس ایکسپیرینس سرٹیفیکیٹ ہے وہ نوجوانوں نے اپنے ساتھ ایکسپیرینس سرٹیفیکیٹ بھی لانا چاہیے تاکہ کمپنی کے ملازمین اس امیدوار کو پہلے ترجیح دے سکے۔ اس جاب ویر میں ریاست بھر کے مختلف اضلاع سے امیدوار انٹرویو دینے کے لیے پہنچیں گے۔ اور اب تک سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے، اور یہ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اپنے بائیوڈیٹا کی پانچ کا پیاں ضرور AMPJobForm/www.tinyurl.com ساتھ لائیں۔ رجسٹریشن کے لئے AMPJobForm/www.ampindiag پرجسٹریشن کروائیں۔