مالدہ: راہل گاندھی کی گاڑی پر ہوئے حملے کو لے کر بنگال کے ساتھ ساتھ ملک کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ایک طرف جب ادھیر رنجن چودھری نے اس واقعے پر بنگال کی حکومت پر جم کر تنقید کی تو دوسری طرف کانگریس کی قومی سطح کی لیڈر سپریہ سری ناتھ نے بھی ممتا بنرجی کی طرح کہا کہ یہ واقعہ بہار میں پیش آیا۔
دوسری طرف مالدہ کے رتوا میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جے رام رمیش نے کہا کہ انڈیا اتحاد ایک مضبوط اتحاد ہے۔اس طرح کے واقعے سے اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری میں سے ایک جے رام رمیش نے کہا کہ منی پور، ناگالینڈ، آسام، اروناچل پردیش، میگھالیہ، بہار، مغربی بنگال میں کانگریس کی حکومت نہیں ہے۔ان ریاستوں میں کچھ چھوٹے موٹے واقعات ہوئے۔ ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جلپائی گوڑی میں ہمارے پوسٹر پھاڑ دیئے گئے۔گاڑی پر پتھر پھینکے گئے۔ یہ چیزیں ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی کے قافلے پر حملہ بنگال میں نہیں بہار میں ہوا، ممتابنرجی
انہوں نے مزید کہا کہ ان سب چیزوں کو لے بھارت جوڑو نیائے یاترا کا سفر رک نہیں سکتا ہے۔ اس کے لیے انڈیا کا اتحاد کمزور نہیں ہوگا۔ جو لوگ اس اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے خود اعتراف کیا ہے کہ انڈیا اتحاد کو مضبوط کرنا ان کی بھی ذمہ داری ہے۔ ہماری بھی یہ ذمہ داری ہے۔ اس لیے ان واقعات کا اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔