ETV Bharat / state

میرٹھ میں جشن سر سید تقریب کا اہتمام، سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے پر زور - SIR SYED AHMED KHAN

طلباء و طالبات نے سر سید احمد خان کی زندگی اور ان کی قوم کے لئے دی گئی خدمات پر اپنے مقالہ پیش کیے۔

میرٹھ میں جشن سر سید تقریب کا اہتمام
میرٹھ میں جشن سر سید تقریب کا اہتمام (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2024, 5:46 PM IST

Updated : Oct 17, 2024, 9:03 PM IST

میرٹھ: مفکر قوم سر سید احمد خاں کی یوم پیدائش کے موقع پر میرٹھ میں آج مختلف تعلیمی اداروں میں جشن سر سید تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ افراد نے جہاں سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے لے جانے کی بات کہی وہیں طلباء و طالبات نے سر سید احمد خان کی زندگی اور ان کی قوم کے لئے دی گئی خدمات پر اپنے مقالہ پیش کیے۔ تقریب میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ شخصیات کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ تنظیم سے وابستہ افراد اس دن نہ صرف سر سید کو یاد کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں بلکہ سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں انجام دینے کا سلسلہ آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میرٹھ میں جشن سر سید تقریب کا اہتمام (Video Source: ETV Bharat)

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج فیض عام ڈگری کالج، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے علاوہ اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں بھی جشن سر سید تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ شخصیات نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بغیر کسی تفریق کے اس مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

میرٹھ کے فیض عام ڈگری کالج میں منعقدہ جشن سر سید تقریب میں جہاں طلباء نے سر سید کی زندگی پر مبنی اپنے مقالے پیش کیے وہیں بیرونی ممالک میں قریب 40 برس خدمات انجام دینے کے بعد اپنے علاقوں میں معیاری تعلیمی ادارے قائم کرنے والے پروفیسر سید نصیر احمد خان نے سر سید کی یوم پیدائش کو نہ صرف ایک دن یاد کرنے کا بتایا بلکہ ان کے تعلیمی مشن کو مسلسل آگے بڑھانے کے ساتھ جدید تعلیم سے بھی طلباء کو جوڑنے کی بات کہی ۔ اس کے علاوہ سر سید کی جانب سے قوم کے لئے دی خدمات کو انجام تک پہنچانے کے لیے اعلیٰ قسم کے تعلیمی اداروں کو قائم کرنے کی بات بھی کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن صرف سر سید ڈنر تک ہی نہ یاد رکھیں بلکہ سر سید احمد خان کا جو خواب تھا اس کے لیے ہم سب کو مل کر مسلسل کام کرتے رہنے کی ضرورت ہے اور معیاری تعلیمی ادارے قائم کریں تاکہ نئی نسل اس سے استفادہ حاصل کر سر سید کے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔

Last Updated : Oct 17, 2024, 9:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.