ETV Bharat / state

کانپور میں دوروزہ دینی و معلوماتی کوئز مقابلے کا انعقاد - جمعیت علماء ہند

Islamic Quiz Competition in Kanpur کانپور میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے دو روزہ دینی معلوماتی کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ دارالتلیم و صنعت ( ڈی ٹی ایس) کی ٹیم نے کوئز مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ مدرسہ صدیقیہ تحفیظ القرآن کی ٹیم رنر اَپ قرار دی گئی۔

جمعیت علماء ہند کانپور نے دوروزہ دینی معلوماتی کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 1:51 PM IST

جمعیت علماء ہند کانپور نے دوروزہ دینی معلوماتی کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا

کانپور: دو روز تک چلے کوئز مقابلے میں طالب علموں کی تیاری لائق تحسین تھی، شائقین دانتوں تلے انگلی دبانے پر مجبور ہوگئے۔ اس مقابلے میں 60 سے زائد مدارس نے حصہ لیا۔ جمیت العلما ہند کے کانپور یونٹ نے معراج النبی کے موقعے پر دو روزہ جلسہ معراج النبی کا انعقاد کیا تھا۔ اسی جلسے میں دو روزہ اسلامی معلوماتی مقابلے کا بھی انعقاد کیا تھا جس میں 60 سے زائد مدارس نے حصہ لیا تھا۔

دو روزہ دینی معلوماتی کوئز میں پہلے دور کے بعد حلیمہ مکتب ہندوستان کمپاؤنڈ، مدرسہ نورالقرآن ہمایوں باغ،مدرسہ تحفیظ القرآن گموں خاں کا احاطہ، دارالتعلیم والصنعت جاجمؤ، مکتب دا رارقم مکھنیا بازار بساط خانہ، مدرسہ تعلیم القرآن مسجد رئیس باغ تلک نگر، مدرسہ صدیقیہ ضیاء الاسلام بیگم پوروہ، مدرسہ ابراہیم شجاعت گنج اور رحمت مکتب یوپی لائن کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچیں۔

اس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مدرسہ تحفیظ القرآن، دارالتعلیم والصنعت جاجمؤ، مدرسہ صدیقیہ ضیاء الاسلام اور مدرسہ نورالقرآن ہمایوں باغ کی ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچیں۔ اس کے بعد جامعہ صدیقیہ تحفیظ القرآن احاطہ گموں خان اور دار التعلیم و الصنعت جاجمؤ نے فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔

مقابلہ دلچسپ اور زبردست رہا۔ ایک مرتبہ مقابلہ برابری تک پہنچنے کے بعد دوبارہ 5/سوالوں پر مشتمل سپرراؤنڈ میں جامعہ صدیقہ تحفیظ القرآن کی ٹیم صرف ایک پوائنٹ سے فاتح بنتے بنتے رہ گئی اور دار التعلیم والصنعت (D.T.S.) جاجمؤ کی ٹیم کے اراکین ارحم، محمد حمزہ، اسید اللہ، ابوذر، محمد ارقم، محمد التمش، عبید اللہ نے مضبوط دعویداری کے ساتھ ٹرافی اور انعام کی رقم پر اپنا قبضہ جمایا۔جبکہ مدرسہ صدیقیہ تحفیظ القرآن کی ٹیم کے اراکین عبداللہ، محمد ابوذر، محمد سلیمان، محمد سعدان، محمد یحییٰ، محمد فہد خان، زین العابدین مقابلہ میں رنراپ رہے۔

مقابلہ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے طلباء کو عہدیداران جمعیۃ، معزز علمائے کرام اور ذمہ داران نے سرٹیفکیٹ اور تشجیعی انعامات سے نوازا۔ تقسیم انعامات کے بعد حکم اور مختلف ٹیموں کے نگراں نے اپنے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علماء کی خدمات اور کوئز پروگرام کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ستائش کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد میں انوکھی پہل، نماز کی پابندی کرنے والے بچوں کو انعام میں ملی سائیکل

سہ روزہ اجلاس معراج النبیؐ و کوئز مقابلہ کے روح رواں مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے فاتح ٹیموں کے ساتھ ساتھ کوئز مقابلہ میں مکمل تیاری کے ساتھ حصہ لینے والے تمام بچوں، ان کے والدین،سرپرستوں، اساتذہ، نگراں اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام معاونین اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.