مظفر نگر: جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے کنوینر مولانا مکرم علی قاسمی نے مولانا عبدالخالق صاحب ممبر ایڈہاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کی رہائش گاہ پر پچاس رمضان راشن کٹس غریب و نادار لوگوں میں تقسیم کیے۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غریب و نادار عوام میں حسب موقع راشن تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ غریب عوام کی کچھ نہ کچھ مدد ہو سکے۔ اس لیے کہ اللہ کا حکم ہے کہ بھوکوں کو کھانا کھلاؤ اور جمعیۃ علماء کا مشن اور مقصد ہی غریب اور مسکینوں کی مدد کرنا ہے۔ جب بھی ملک و ملت کو کسی بھی مدد کی ضرورت پڑتی ہے جمعیۃ علماء ہر ممکن مدد میں پیش پیش رہتی ہے۔ اس موقعے پر مولانا عبدالخالق صاحب بھی موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ بھوکوں کو کھانا کھلانے کے آخرت کے حساب سے تو فائدے ہیں ہی لیکن دنیا میں بھی بے شمار فائدے ہیں۔ بھوکوں کو کھانا کھلانے سے معاشرہ کے مالدار اور غریبوں کے درمیان نفرت وکدورت کی دیوار ہٹ جاتی ہے۔ چوری ڈکیتی کی وارداتیں، قتل کے واقعات نہیں ہوتے، رشتے ناطے خراب نہیں ہوتے اور ٹوٹتے بھی نہیں ہیں۔ جہاں باہمی تعاون وہمدردی کا ماحول پروان چڑھتا ہے۔ بھوکوں کو کھانا کھلانے سے معاشرہ میں محبت والفت کی فضا قائم ہوتی ہے۔ بھوکوں کھانا کھلانا اسلام کے نزدیک بہت بڑی نیکی شمار ہوتی ہے۔ اس کے ذریعہ بندہ رب سے تقرب حاصل کرتا ہے۔ جنت کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ آخرت میں کامیابی، بلند درجات، اللہ کی نصرت و غیبی مدد آتی ہے۔