ETV Bharat / state

شیخ الجامعہ نے سول سروسز کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا - Jamia Vice Chancellor

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 10:51 PM IST

Jamia Vice Chancellor expressed happiness جامعہ کے ریزیڈنشل کوچنگ اکیڈمی کی کامیابی کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر اقبال حسین مسرت کا اظہار کیا اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔

شیخ الجامعہ نے سول سروسز کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا

دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن 2023 کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ رواں برس سول سروسز کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد ایک ہزار 16 ہے جبکہ اس امتحان میں تقریبا 5 لاکھ طلباء نے حصہ لیا تھا وہیں اگر بات کی جائے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کی تو ان کی تعداد 31 ہے جس میں سے 22 طلباء مسلمان ہیں۔

جامعہ کے ریزیڈنشل کوچنگ اکیڈمی کی اس کامیابی کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شیخ الجامعہ پروفیسر اقبال حسین سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ رواں برس جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈنشل کوچنگ اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے 151 طلباء نے یو پی ایس سی مینز کا امتحان دیا تھا جس میں 71 طلبہ ایسے ہیں جنہوں نے انٹرویو دیا اور 31 طلباء نے اس میں کامیابی حاصل کی۔

شیخ الجامعہ پروفیسر اقبال حسین نے بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ذریعے ریزیڈنشل کوچنگ اکیڈمی ملک کے مختلف حصوں میں امتحانات کراتی ہے جس میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی میں تربیت دی جاتی ہے۔ نمائندے نے یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار بورکر سریش لیلا دھر راؤ سے بھی بات کی جنہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی سے تربیت حاصل کی ہے ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کا ان کی اس کامیابی میں ایک اہم کردار رہا ہے۔ ان کا تعلق ناگپور سے ہے انہوں نے یو پی ایس سی امتحانات میں 658 واں رینک حاصل کیا ہے انہیں امید ہے کہ ائی پی ایس کیڈر میں ان کا شمار کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.