ETV Bharat / state

جامعہ مڈل اسکول کی ہیڈ مسٹریس بہترین پرنسپل ایوارڈ سے سرفراز - Best Principal Award - BEST PRINCIPAL AWARD

جامعہ مڈل اسکول کی ہیڈ مسٹریس نصرت جہاں کو بہترین پرنسپل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ سال 2023، 2024 میں ’بہترین ضلع پرنسپل کے لیے دیا گیا ہے۔

Jamia Middle School Headmistress gets prestigious SOF Best Principal Award
جامعہ مڈل اسکول کی ہیڈ مسٹریس بہترین پرنسپل ایوارڈ سے سرفراز (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 1:18 PM IST

نئی دہلی: جامعہ مڈل اسکول (جے ایم ایس) کی ہیڈ مسٹریس نصرت جہاں کو اکیڈمک کونسل آف سائنس اولمپیاڈ فاؤنڈیشن (ایس او ایف) نے سال 2023 اور 2024 میں ’بہترین ضلع پرنسپل ایوارڈ‘ کے لیے منتخب کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ انعام تعلیم کے میدان میں طلبا کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں، اکیڈمک افضلیت کے مقصد سے کام کرنے کے سلسلے میں نئی اور دور رس مہموں کو طے کرانے کے لیے دیا جاتا ہے۔ جہاں نے ان شعبوں نے ان کے معیار کے مطابق بہترین مظاہرہ کیا ہے اور ان کی قیادت و رہبری میں اسکول کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ انھوں نے طلبا میں سائنسی اور ریاضی کے نظریے کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی آموزش کے لیے طلبا میں تجسس و اشتیاق اور جذبہ کو بھی تحریک دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

Jamia Middle School Uk Exhibition جامعہ مڈل اسکول کے ڈرائنگ ٹیچر پیٹنگ نمائش کے لیے برطانیہ مدعو

سائنسی اور ریاضی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ایس او ایف پابند عہد ہے اور انعام دینے سے قبل متعدد انٹریاں اس سلسلہ میں موصول ہوئیں تھیں۔ جن کا بغور جائزہ لینے کے بعد نصرت جہاں کو اہل پایا گیا اور انھیں بیسٹ پرنسپل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیت، انقلاب آفرین اقدامات اور طلبا وفیکلٹی اراکین پر ان کے مثبت اثرات سے ایس او ایف کی انتخابی کمیٹی کافی متاثر تھی۔ مؤقر انعام جیتنے پر نصرت جہاں نے ایس او ایف کے اعتراف کے لیے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی مخلص تدریسی عملہ اور جے ایم ایس کے متجسس طلبا کی اچھی کارکردگی کی تلاش کے لیے ان کی ستائش کی۔

ان کے طلبا نے اولمپیاڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور دو ہزار تیئیس اور چوبیس میں بہتر طلبا نے طلائی تمغے حاصل کیے تھے۔ دنیا کے ستر ممالک کے چودہ سو شہروں سے زیادہ انہتر ہزار چار سو اسکولوں سے اور لاکھوں کی تعداد میں طلبا نے اولمپیاڈ امتحان میں شرکت کی تھی۔ جس میں جے ایم ایس طلبا نے بہترین مظاہرہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ نصرت جہاں ہمیشہ طلبا کے مفاد کے لیے کوشاں رہتی ہیں اور وہ کافی تجربہ کار اور مخلص استاد ہیں۔ وہ ہزاروں طلبا کی کامیابی و کامرانی کی محرک بھی ہیں۔

ان کی بھرپور معلومات، تہذیب و شائستگی اور پرکشش شخصیت نے انھیں اس اعزاز کا مستحق بنایا ہے۔ ایس او ایف کی اکیڈمک کونسل نے تعلیم کے کاز کے لیے نصرت جہاں کی کوششوں کی ستائش کی۔ پروفیسر محمد شکیل قائم مقام شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ان کی کامیابی پر مبارک دی ہے اور جامعہ مڈل اسکول کے ہیڈ مسٹریس کے طور پر ان کی خدمات کی تعریف کی ہے۔ آپ کو یہ بھی یاد دلادیں کہ یہ اسکول ایک مخلوط تعلیم کا اسکول ہے جو جامعہ کے قیام کے ساتھ ہی قائم ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.