ETV Bharat / state

مظفر نگر میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے رکن سازی مہم - مظفر نگر میں جمعیت علماء ہند

Jamaat Ulema Hind: مظفرنگر میں کنوینر مولانا مکرم قاسمی کی صدارت میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے ممبر سازی مہم شروع کی گئی۔ اس مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جمعیت علماء ہند سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مظفر نگر میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے رکن سازی مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 12:17 PM IST

مظفر نگر میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے رکن سازی مہم

مظفر نگر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر سمیت دیگر اضلاع میں جمعیت علمائے ہند کی ممبر سازی مہم شروع کی گئی۔ ضلع مظفر نگر میں کنوینر مولانا مکرم قاسمی کی صدارت میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے ممبر سازی مہم شروع کی گئی۔ مولانا مکرم کاظمی نے بتایا کہ ہر دو سال بعد جمعیت علماء ہند کی رکنیت سازی مہم پورے ملک میں چلائی جاتی ہے۔ اس وقت جمعیت علمائے ہند کی رکنیت سازی مہم جاری ہے۔ یہ مہم 16 فروری سے شروع ہو کر 16 مئی تک چلائی جائے گی جس کے ذریعے جمعیت علمائ ہند کی پرائمری ممبرشپ لے کر جمعیت علماء ہند سے جڑا جا سکتا ہے۔ ضلع کی تمام 14 اکائیاں اس پر کام کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیرشریف کی درگاہ سے سرواڑ میں جاری نو روہ عرس کے لئے چادر بھیجی گئی

انہوں نے کہا کہ ضلع میں پانچ سے چھ لاکھ لوگوں کو اس میں جوڑا جائے گا۔ تین مہینے تک چلنے والی اس ممبر سازی مہم میں پورے ملک سے چھ سے سات کروڑ لوگوں کو ممبر بنائے جانے کا ہدف ہے۔ جمعیت علماء ہند ہر غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرتی ہے۔ بلا تفریق انصاف کے لیے کھڑی ہے۔ جمعیت علما ہند کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا مکرم نے کہا کہ اس تنظیم نے ملک کی جدوجہد آزادی میں خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ انگریزوں کے دانت کھٹے کیے ہیں۔ انہوں نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل کے تمام قصبوں اور دیہاتوں میں ممبر سازی مہم کے انچارجز تعینات کر دیے گئے ہیں جو اپنی نگرانی میں ممبر سازی مہم کو بھرپور طریقے سے چلائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.