ETV Bharat / state

وشال گڑھ تصادم معاملہ: متاثرین کے لیے جلد ہی باز آبادکاری کا کام جماعت اسلامی شروع کرے گی - vishalgarh Violence Inciden - VISHALGARH VIOLENCE INCIDEN

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے وفد نے فساد زدہ مقام ضلع کولہاپور کے گزاپور کا دورہ کیا۔ تنظیم کے عہدیداروں نے کہاکہ وشال گڑھ میں فساد متاثرین کے لیے جلد ہی باز آبادکاری کا کام جماعت اسلامی شروع کرے گی۔

وشال گڑھ تصادم معاملہ:متاثرین کے لیے جلد ہی باز آبادکاری کا کام جماعت اسلامی شروع کرے گی
وشال گڑھ تصادم معاملہ:متاثرین کے لیے جلد ہی باز آبادکاری کا کام جماعت اسلامی شروع کرے گی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 8:07 PM IST

کولہا پور: جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے وفد نے فساد زدہ مقام ضلع کولہاپور کے گزاپور کا دورہ کیا۔کولہاپور ضلع کے وشال گڑھ میں گزشتہ 14 جولائی 2024 کو تجاوزات ہٹانے کے نام پر گزاپور کی مسلم واڑی بستی میں چند شر پسندوں نے مسلمانوں کی املاک و عبادت گاہ کو نقصان پہنچایا ہے۔

اسی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے وفد نے اس علاقے کے پرانت آفیسر سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔گزاپور میں فسادزدہ علاقہ میں مسجد کے ذمہ داران اور متاثرین سے ملاقاتیں کی انہیں دلاسہ دیا اور ہمت بڑھاتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کی۔

جماعت اسلامی ہند کے وفد نے وہاں کے حالات کا جائزہ لیا۔فی الحال کرفیو جاری ہے اس لیے سروے نہیں ہوسکا۔چند روز بعد متاثرین کا مکمل سروے کرنے کے بعد باز آبادکاری کا کام شروع کیا جائے گا اب حالات مستحکم ہیں۔مسجد کی صفائی کر کے نمازیں باقاعدہ ادا کی جارہی ہیں۔

جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر نے فساد زدگان کے لیے ریلیف ورک اور فوری بنیادی اشیاء کی فراہمی پر کام شروع کردیا ہے اور کہ ہے کہ جلد ہی بازآبادکاری کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کولہا پور میں تشدد کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا

غور طلب ہے کہ ممبئی ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سنوائی کے دوران کورٹ نے ریاستی حکومت اور پولیس حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر انکی موجودگی میں یہ فساد کیسے ہوا ۔کورٹ نے اگلے سنوائی میں علاقے کے اعلیٰ پولیس افسر کو طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.