یادگیر: محبان اردو ٹرسٹ شورا پور اور کرناٹکا اردو اکیڈمی کے اشتراک سے گرمٹکل تعلقہ ضلع یادگیر میں استقبال رمضان کا انعقاد عمل میں ایا. اس جلسے میں مبارک بن جمیل صدر مسجد گڈی، شیخ ندیم ،حبیب احمد چاؤش نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ جلسہ کا اغاز شریف الدین کی قرآت کلام پاک سے ہوا ۔ مولانا حافظ نواز خان نظامی خطیب و امام مسجد گڑی استقبال رمضان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مومنوں کے لیے اللہ کی جانب سے ایک نعمت ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس ماہ میں پابندی کے ساتھ روزہ رکھنے اور نمازوں کا اہتمام کریں دیگر مہینوں کے مقابلے میں اس ماہ میں کی جانے والی عبادت دیگر مہینوں سے زیادہ افضل ہے کیونکہ اللہ تبارک و تعالی اس مہینے میں کی جانے والی خصوصی نمازوں دعاؤں خیرات عطیات زکوۃ کو زیادہ قبولیت کا درجہ عطا کرتا ہے اس لیے ہمیں اور آپ کو چاہیے کہ اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں خیر خیرات کریں اور اللہ تبارک و تعالی سے دعا کریں کہ رمضان مبارک میں کی جانے والی عبادتوں کو قبول فرمائے۔
مولانا حافظ ابوبکر نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی ہمیں رمضان دکھا رہا ہے اللہ تعالی امت مسلمہ کے روزہ نماز اور دیگر عبادتوں کو قبول فرمائے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی فرماتا ہے کہ تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں دیگر امتوں کی طرح تم پر روزے اس لیے فرض کیے گئے ہیں کہ تم زیادہ تقوی اور پرہیزگار بن جاؤ ۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں اللہ تبارک و تعالی نے جس چیز کا حکم دیا ہے وہ روزہ ہے روزہ اسلامی اراکین میں سے ایک ہے ۔ مولانا ابوبکر نے کہا کہ روزے کے تعلق سے اللہ تبارک و تعالی نے فرمایا کہ روزے کا بدلہ میں دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے کتنی خوش قسمتی کی بات ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ہمارے روزوں کا بدلہ وہ خود عطا کر رہا ہے اللہ تبارک و تعالی نے روزے کو اپنے آپ سے منسوب کیا۔ جلسہ کی نظامت مبین احمد زخم کی، مولانا حافظ نواز خان نظامی کے دعا پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا۔