بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع مدرسہ جامعہ ابو حنیفہ میں 3 فروری کو ہونے والا جلسہ دستار بندی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ جلسہ دستار بندی کو لے کر طالب علموں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جامعہ ابو حنیفہ بیدر کے ذمہ دار مولانا مفتی لئیق احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دس طلباء نے تکمیل حفظ القران مجید کی سعادت حاصل کی ہے جس کے پیش نظر جامعہ ابو حنیفہ کی جانب سے 3 فروری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب رات 10 بجے تک بمقام روبرو مسجد شمسیہ عقب درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ رحمت اللہ علیہ بیدر میں جلسہ دستار بندی و تقسیم اسناد کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
اس جلسہ میں مولانا عبدالقوی ناظم ادارہ اشرف علوم حیدراباد مولانا مفتی ابوبکر جابر قاسمی ناظم ادارہ کہف الایمان مہمان خصوصی ہوں گے۔
ان کے علاوہ مہمان مقررین کرام مولانا مفتی عبدالجلیل قاسمی خطیب عیدگاہ بیدر، مولانا مونس کرمانی ناظم مدرسہ بدر العلوم للبنات بیدر اس جلسہ سے خطاب فرمائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی اداروں میں مسلمانوں کی نمائندگی کم ہونے پرنئی سیاسی جماعتوں کی تنقید
مولانا شکیل سرپرست مدرسہ جامعہ ابو حنیفہ نے جمیع مسلمانان بیدر سے گزارش کی ہے کہ اس جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے اس جلسہ کو کامیاب بنائیں اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں۔