جلگاؤں: مسجد مندر تنازعہ میں سپریم کورٹ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد کی چابی میونسپل کونسل کے پاس رہیں گی۔ مہاراشٹر کے گولڈ سٹی کے نام سے مشہور جلگاؤں میں ان دنوں مسجد مندر کا تنازعہ چل رہا ہے۔ مذکورہ تنازعہ اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ جب کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ جلگاؤں کے ایرنڈول تعلقہ میں واقع مسجد کی چابیاں میونسپل کونسل کے پاس رہیں گی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف جامع مسجد ٹرسٹ کمیٹی کی اپیل پر سماعت کر رہی تھی۔ ہائی کورٹ نے ٹرسٹ کو ہدایت دی تھی کہ جلگاؤں مسجد کی چابیاں 13 اپریل تک میونسپل کونسل کو واپس کردیں۔
![جلگاؤں: مسجد مندر تنازعہ میں سپریم کورٹ کا حکم، مسجد کی چابی میونسپل کونسل کے پاس رہیں گی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/22-04-2024/jalgaon_20042024192446_2004f_1713621286_736.jpg)
![جلگاؤں: مسجد مندر تنازعہ میں سپریم کورٹ کا حکم، مسجد کی چابی میونسپل کونسل کے پاس رہیں گی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/22-04-2024/21283738_thu.jpg)
![جلگاؤں: مسجد مندر تنازعہ میں سپریم کورٹ کا حکم، مسجد کی چابی میونسپل کونسل کے پاس رہیں گی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/22-04-2024/21283738_thum.jpg)
بتایا گیا ہے کہ جامع مسجد ٹرسٹ کمیٹی کو مسجد کی چابیاں ایرنڈول میونسپل کونسل کے چیف آفیسر کے سپرد کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ جس کے بعد مسجد ٹرسٹ کلکٹر کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہوا، بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے اس حکم پر روک لگا دی۔ لیکن بعد میں ہائی کورٹ نے ٹرسٹ کو اسے کونسل کے حوالے کرنے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم ایک رپورٹ کے مطابق یہ مسجد 800 سال پرانی ہے اور شمالی مہاراشٹر میں وقف بورڈ کے تحت رجسٹرڈ جائیداد ہے۔ جو فی الحال تنازعہ کا شکار ہیں۔