ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے قائدین نے انتخابات جیتنے کے بعد جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کا منصوبہ بنایا - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

جموں و کشمیرمیں ہونے والے انتخابات کو لیکر نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق اور جموں و کشمیر کے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے بعد جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کا منصوبہ
جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کا منصوبہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 4:21 PM IST

بنگلور: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں و کشمیر میں اسی ماہ یعنی 18 ستمبر 2024 کو اسمبلی انتخابات منعقد کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کا منصوبہ (Etv Bharat)

جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے متعلق جے کے نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق اور جموں و کشمیر کے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ نے کہا کہ ہمارے اسپیشل اسٹیٹس آرٹیکل 370 کو زبردستی ہم سے چھین لیا گیا، ہمارے آئینی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی گئی ہے، ہماری ریاست کو تنزلی کا نشانہ بنایا گیا اور ایک یونین ٹریٹری میں تبدیل کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں ان لیڑران نے کہا کہ یہاں لوگوں کی اولین ترجیح جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دلانا ہے۔ اس سلسلے میں کشمیری رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر میں انتخابات غیر جانبدارانہ ہوں اور یہ ریاست میں جمہوریت کی بحالی کا باعث بنے اور انہوں نے اسپیشیل اسٹیٹس اور آرٹیکل 370 کے حوالے سے اس منصوبے پر روشنی ڈالی جسے نئی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد نافذ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:

کہا جا رہا ہے کہ قاعدے کے مطابق انتخابات کو 6 ماہ سے زیادہ کے لیے ملتوی نہیں کیا جانا چاہیے لیکن جموں و کشمیر میں 2018 میں اسمبلی تحلیل کر دی گئی تھی اور اس کے بعد سے 6 سال تک اسمبلی انتخابات نہیں کرائے گئے جو کہ آئین کے خلاف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.