لکھنو: اتر پردیش اردو اکیڈمی کے عمارت میں واقع فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی جو اردو ،عربی اور فارسی زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے ملک بھر میں کام کر رہا ہے، اس کے چیئرمین اطہر صغیر عرف طورج زیدی نے یوگی ترغیبی سینٹر کا قیام کیا ہے جو موضوع بحث ہے۔ چیئرمین اطہر صغیر (طورج زیدی) کا کہنا ہے کہ وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے جب سے یو پی کے وزیراعلی ہوئے ہیں اس زمانے سے انہوں نے کئی اہم کام کیے ہیں اور ان کے کام سے متاثر ہو کے ہم نے یوگی پریرنا کیندر(یوگی ترغیبی سنٹر) کا قیام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ جو بھی یہاں ائے وزیراعلی سے کے کاموں کو ان کی تعلیمی مشن کو سے سبق لیکر جایے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی ترغیبی سینٹر میں گوشہ شارب کا قیام کیا گیا ہے جہاں پر مرحوم شارب ردولوی کی حیات و خدمات کے تعلق سے کتابیں یکجا کی جائیں گی اور ان سے وابستہ یادوں کو بھی سجایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی نے اردو عربی اور فارسی زبان کے فروغ کے لیے ادارے کو بجٹ دینے میں کمی نہیں چھوڑی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یوگی ترغیبی سینٹر قائم کر کے ان کا ہم شکریہ ادا کر رہے ہیں یہ ادارہ ریسرچ اسکالرز کو وظیفہ فراہم کرتا ہے اردو کتابوں کی اشاعت اور اردو عربی فارسی زبان کے ارتقا کے لیے سیمینار اور مشاعرے کا بھی اہتمام کرتا ہے۔