ETV Bharat / state

اویغور مسلمانوں کی حمایت میں شمالی24 پرگنہ میں جلوس

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 10, 2024, 8:13 PM IST

Protest Infront Of The Chinese Consulate شمالی کے 24 پرگنہ کے سالٹ لیک میں واقع چینی قونصل خانہ کے باہر اسیلامک ایسوسی ایشن فور پیس کے اراکین نے اویغور مسلمانوں پر جاری زیادتی کے خلاف احتجاج کیا۔ایسوسی ایشن کے اراکین نے اروناچل پردیش میں چین کی مداخلت کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔

اویغور مسلمانوں کی حمایت میں شمالی24 پرگنہ میں جلوس
اویغور مسلمانوں کی حمایت میں شمالی24 پرگنہ میں جلوس

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے سالٹ لیک میں اسلامک ایسوسی ایشن فور پیس کے اراکین اویغور مسلمانوں کی حمایت میں جلوس نکالا۔احتجاجی جلوس کے دوران مسلمانوں نے چین کے خلاف جم کر نعرہ بازی بھی کی۔ اسیلامک ایسوسی ایشن فور پیس کے اراکین اپنے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ لئے ہوئے تھے ۔اس پر اویغور مسلمانوں کے خلاف جاری زیادتی کی مخالفت کی گئی تھی۔جلوس میں زیادہ تر مسلم نوجوان شامل ہوئے تھے۔ایسوسی ایشن کے اراکین نے اروناچل پردیش میں چین کی مداخلت کے خلاف بھی نعرہ بازی کی

جلوس میں شامل عبداللہ نام کے ایک نوجوان نے کہاکہ اویغور مسلمانوں کے ساتھ چین جو کچھ بھی کر رہا ہے ۔اس پر دنیا کی نظر نہیں پڑ رہی ہے۔اگر نظر جا بھی رہی ہے اویحغور مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی کو نظر انداز کر دیا جا رہا ہے۔ہم نے اویغور مسلمانوں کی حامیت میں جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا تا کہ دنیا کی توجہ اویغور مسلمانوں کی جانب مبذول ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:متھن چکروتی میں کولکاتا کے پرائیوٹ ہسپتال میں داخل

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کے ذریعہ اویغور مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔چین اویغور مسلمانوںکے ساتھ بہت برا کر رہا ہے۔اس کے خلاف مسلمانوں کو متحدہونا ضروری ہے۔ اسلامک ایسوسی ایشن فور پیس کے اراکین کا کہنا ہے کہ اویغور مسلمانوں کی حمایت میں جلسہ و جلوس کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

اے این آئی نیوز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.