ETV Bharat / state

ایرانی صدر کی موت کے پیچھے کوئی سازش نہیں: ایرانی سفیر - iran ambassador Reaction

ایرانی سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے کہا کہ اس حادثے میں ہم نے اپنے ملک کے صدر ایت اللہ ابراہیم رئیسی کو کھویا ہے جو ایران کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے لیے ایک اہم شخصیت تھے شہید صدر مملکت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عالم سادہ فکر عابد صالح با عمل شخصیت تھے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 2:46 PM IST

ایرانی صدر کی موت کے پیچھے کوئی سازش نہیں: ایرانی سفیر
ایرانی صدر کی موت کے پیچھے کوئی سازش نہیں: ایرانی سفیر (etv bharat)

نئی دہلی؛ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئسی کی وفات کو شقوق و شبہات کی نظر سے دیکھا جا رہا تھا۔یہ بات بھی سوشل میڈیا پر گرڈش کر رہی تھی کہ ایرانی صدر کی موت کے پیچھے اسرائیلی حکومت ہے۔ تاہم ان تمام شقوق و شبہات پر سے اس وقت پردا اٹھ گیا جب ایران حکومت کی جانب سے اس معاملے کی تفتیش کرائی گئی۔تفتیش میں یہ پایا گیا کہ ایرانی صدر کی موت کے پیچھے کوئی سازش نہیں تھی۔

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی میں ایرانی سفارتخانے میں ایرانی سفیر سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہماری جانچ مکمل ہو چکی ہے ہماری جانچ کے دوران یہ واضح ہو گیا کہ یہ مکمل طور پر حادثاتی موت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایت اللہ رئیسی اور وزیراعظم مودی کے درمیان بہت قریب روابط تھے اس دوران صدر رئیسی کی ازبکستان اور دیگر مقامات پر ان کی اچھی ملاقات ہوئی ہے دونوں رہنماؤں کے جدوجہد کا نتیجہ چابہار کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر رئیسی کے دور میں ایران برکس ممالک کا ممبر بنا اور اس کے لیے ہندوستان کی مدد کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ ایت اللہ رئیسی کی سب سے بڑی خاصیت یہ تھی کہ وہ اگر کسی کام کا ارادہ کر لیتے تو اسے پورا کرتے تھے۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ملت کے لیے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں ان کے لیے عجیب عشق اور لگاؤ تھا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ورکنگ جرنلسٹ کلب کے ممبران نے ایرانی سفیر سےملاقات کر تعزیت پیش کی اس موقع پر مختلف اخبارات ٹی وی چینلز یوٹیوب چینلز سے وابستہ سینیئر صحافیوں کے ساتھ اپنے مختصر بیان میں کہا کہ ایران کے حالیہ سانحہ پر ہندوستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ہمیں جو ہمدردی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی ایرانی سفارتخانے میں مختلف مذاہب کے رہنماوں کی ایرانی صدر کی موت پر تعزیت

اس نے ہمارے غم کو کم کرنے میں کافی مدد کی ہے۔ حکومت ہند کی جانب سے ایرانی شہدائے راہ حق کی یاد میں ایک روزہ قومی سوگ کو ملت ایران میں قدر کی نگاہ سے دیکھا اور بہت سراہا ہے اس سلسلے میں حکومت ہند اور یہاں کے عوام کی جانب سے جو ہمدردی ظاہر کی گئی ہے وہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.