ETV Bharat / state

آئی او سی کے چیئرمین نے اے ایم یو کا دورہ کیا - IOC Chairman Visits AMU - IOC CHAIRMAN VISITS AMU

IOC Chairman Visits AMU انڈین آئل کارپوریشن (آئی اوسی) کے چیئرمین کانت مادھو ویدیا نے اپنے رفقاء کے ساتھ آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا دورہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 19, 2024, 4:43 PM IST

علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انڈین آئل کارپوریشن (آئی اوسی) کے چیئرمین کانت مادھو ویدیا اپنے اے ایم یو کے دورے کے دوران انھوں نے وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ کی۔ وائس چانسلر نے آئی او سی کے چیئرمین کا خیرمقدم کیا اور انسٹی ٹیوشن آف ایکسیلنس کے طور پر اے ایم یو کی خدمات اور اس کے شاندار ورثے کا ایک جائزہ پیش کیا۔

انھوں نے ہندوستان کی انرجی سیکیورٹی اور سماجی فلاح و بہود سے متعلق سی ایس آر سرگرمیوں کے حوالے سے آئی او سی کی ستائش کی۔ میٹنگ نے آئی او سی اور اے ایم یو کے درمیان ممکنہ تعاون کو تلاش کرنے کے سلسلہ میں ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، جس میں اے ایم یو کے طلباء اور ہندوستانی نوجوانوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس گفتگو میں جے این میڈیکل کالج و اسپتال کے سبز اقدامات، اور ’نیشن فرسٹ‘ پر زور دینے والی بنیادی اقدار کو مربوط کرنے پر خاص توجہ دی گئی۔

ویدیا نے سماجی بہبود کے تئیں آئی اوی سی کے عزم پر زور دیا اور پائیداری اور کمیونٹی کی ترقی پر مرکوز کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انھوں نے آئی او سی کے ذریعہ اپنائے گئے سبز اقدامات، شمسی توانائی کے منصوبے، ری سائیکلنگ پروگرام اور فضلہ سے توانائی کی تنصیبات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اے ایم یو کے قائم مقام رجسٹرار ایس ایم سرور اطہر، فنانس آفیسر پروفیسر محسن خان، پروفیسر اسفر خان، او ایس ڈی، وی سی، پروفیسر محمد علی، ممبر انچارج، سی اے ڈبلیو اور ڈاکٹر ریاض احمد، ممبر انچارج، گیس موجود تھے۔

میٹنگ کے بعد کانت ویدیا نے مولانا آزاد لائبریری اور ولنگڈن پویلین سمیت یونیورسٹی کے تاریخی مقامات اور عمارات کا دورہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.