حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا بدھ سے آغاز ہوا۔ ان امتحانات میں سال اول کے 4,78,718 طلبہ نے دوسری زبان کے پیپر-1 (تلگو، ہندی، اردو، سنسکرت، عربی، فرانسیسی، مراٹھی اور کنڑ) کا امتحان دیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے دوسری زبان کے پرچہ 1 کے سوالیہ پرچے کے قرعہ اندازی میں سیٹ اے حاصل کیا۔
انٹرمیڈیٹ سال دوم کے 5,02,260 طلباء کے امتحانات جمعرات سے شروع ہوں گے۔ بورڈ نے 1,521 مراکز بنائے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے 27,900 نگران تعینات کیے گئے ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے امتحانات کے لئے تیاریاں مکمل کی گئی تھی۔ امتحانات میں کسی بھی طرح نقل کو روکنے کےلئے نگراں کار تعینات کیے گئے ہیں اور انہیں سخت ہدایات دی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
انٹرمیڈیٹ امتحان کےلئے انتظامات مکمل، گیا میں 59 مراکز قائم
اتر پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ لازمی
مدرسہ بورڈ کا امتحان ختم، 20 فیصد طلبا غیر حاضر
کسی بھی طالب علم کو امتحانات سے محروم نہیں کیا جائے گا: پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم
انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں ایم ایس جونیئر کالج کے طلبا کا شاندار مظاہرہ
یو این آئی مشمولات