ETV Bharat / state

گیا میں ایئرکنڈیشنر عمارت میں بزرگ عازمین حج کو ٹھہرانے کی ہدایت - AC Building For Elderly Haj Pilgrim

Air Conditioned Building For Elderly Haj Pilgrims: گیا میں بزرگ عازمین حج کو ایئرکنڈیشنر عمارت میں ٹھہرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چیف سکریٹری بہار نے خود انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے 60 برس سے زیادہ عمر والے عازمین حج کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے۔

Instructions for accommodation of elderly Haj pilgrims in air conditioned building in Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 2, 2024, 3:55 PM IST

گیا: بہار کے عازمین حج کو ایام پرواز کے دوران اے سی ہال میں رکھا جائے گا۔ اس حوالہ سے بہار کے چیف سکریٹری برجیش ملہوترا نے ہدایات جاری کی ہیں۔ چیف سکریٹری نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور ایئرپورٹ اتھارٹی اے سی ہال کا انتظام کرے جس میں عازمین حج قیام کرسکیں۔ اے سی ہال روم میں اُن عازمین حج کو ٹھہرایا جائے گا جن کی عمر 60 برس سے زیادہ ہوگی۔ چیف سکریٹری نے یہ ہدایت شدید گرمی، تیز دھوپ کی لہر اور ہیٹ ویو کے پیش نظر دی ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کے آس پاس کے علاقوں میں واقع کوئی نجی ہوٹل بک کریں تاکہ اور کوئی دوسرا انتظام کیا جائے، سی ایس کی ہدایت پر گیا ایئر پورٹ ڈائریکٹر بنکجیت شاہا نے کہا کہ ایسے عازمین حج کو اے سی میں ٹھہرانے کے لیے ایئر پورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ ہے۔ اُنہیں یہیں ٹھہرایا جائے گا تاکہ انہیں کسی طرح کی پریشانی ہیٹ ویو سے نہیں ہو۔

یہ بھی پڑھیں: گیا میں شدید دھوپ اور گرمی، بجلی کٹوتی شروع

دراصل چیف سکریٹری نے گزشتہ برس ہیٹ ویو کے دوران ساٹھ برس سے زیادہ عمر کے عازمین حج کی طبیعت خراب ہونے کے معاملے کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ چونکہ یہاں گیا سے 26 مئی سے پرواز ہوگی۔ اس دوران ضلع گیا شدید گرمی کی زد میں ہوگا اور اس سے بوڑھے بزرگ عازمین حج کی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔ اس کا پہلے سے انتظام کرنا ہوگا تاکہ عین وقت پر انتظام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے۔
ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بھی کہا ہے کہ گزشتہ برس ہیٹ ویو کی زد میں آکر ایک عازم حج کی موت واقع ہو گئی تھی۔ جب کہ کئی شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔ اس میں برین ہیمرج اور ہارٹ اٹیک کا بھی معاملہ پیش آیا تھا۔ اس بار وہ صورتحال پیش نہ آئے اس کو لے کر خاص دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی تمام عازمین حج اور ان کے عزیز و اقارب جو یہاں ایئرپورٹ پر انہیں رخصت کرنے پہنچتے ہیں۔ ان سب کو ہیٹ ویو کے تعلق سے ایڈوائزری جاری کی جائے گی تاکہ وہ اس پر عمل کرکے اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں۔

چیف سکریٹری نے اس ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کوئی پریشانی نہیں ہو۔ ساتھ ہی پنڈال میں گزشتہ برس کے بنسبت اس بار کولر اور پنکھوں کی تعداد مزید بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دراصل ضلع گیا اپریل ماہ سے ہی شدید گرمی لہر کی زد میں ہے۔ ضلع اپریل سے ہی 42 ڈگری کا سامنا کررہا ہے۔ ہیٹ ویو کا الرٹ بھی جاری ہے اور اس حوالہ سے ایڈوائزری بھی جاری کی جاچکی ہے۔ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے چیف سکریٹری فکرمند ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے ہدایت دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.