ETV Bharat / state

انڈین نیشنل لوک دل ہریانہ کے صدر کا گولی مار کر قتل، ریاستی امن و امان پر سوال

Nafe Singh Rathee Shot Dead: کار سوار بدمعاشوں نے اتوار کو انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) ہریانہ کے صدر نافے سنگھ راٹھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بدمعاشوں نے بہادر گڑھ میں براہی گیٹ کے قریب ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس میں ایک گارڈ کی بھی موت واقع ہوگئی ہے۔

INLD Haryana President Nafe Singh Rathee Shot Dead In Jhajjar
انڈین نیشنل لوک دل ہریانہ کے صدر کا گولی مار کر قتل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 7:42 PM IST

Updated : Feb 26, 2024, 6:59 AM IST

جھجر: ریاست ہریانہ میں انڈین نیشنل لوک دل (INLD) کے ریاستی صدر نافے سنگھ راٹھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ آئی این ایل ڈی میڈیا سیل کے انچارج راکیش سہاگ نے ان کے ہلاکت کی تصدیق کی۔ اتوار کو بہادر گڑھ کے براہی گیٹ کے قریب کار میں سوار بدمعاشوں نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس میں نافے سنگھ راٹھی کی موت ہو گئی۔ جبکہ ان کے تین سکیورٹی اہلکار زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

زخمیوں کو برہم شکتی سنجیوانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ایک سکیورٹی اہلکار کی بھی موت ہوگئی۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ آئی این ایل ڈی لیڈر ابھے چوٹالہ نے کہا کہ راٹھی کو جھجر ضلع میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ راٹھی کو ان کی جان کو خطرہ ہونے کے باوجود سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی، اور وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

جھجر کے ایس پی ارپت جین نے کہا کہ "ہمیں فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملی ہے، سی آئی اے اور ایس ٹی ایف کی ٹیمیں اس کی تفتیش کر رہی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔" ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف بھوپیندر ہڈا نے نافے سنگھ راٹھی کے قتل کی خبر پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا یہ حادثہ ریاست کے امن و امان کی عکاسی کرتا ہے۔

Last Updated : Feb 26, 2024, 6:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.