ETV Bharat / state

نئے قانون میں ڈیجیٹل ایویڈنس اہم کردار نبھائے گا:اندور کمشنر - New Criminal Laws

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 2:47 PM IST

اندور ضلع پولیس انتظامیہ کی جانب سے تین نئے قوانین سے متعلق بیداری کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نئے قانون میں ڈیجیٹل ایویڈنس اہم کردار نبھائے گا:اندور کمشنر
نئے قانون میں ڈیجیٹل ایویڈنس اہم کردار نبھائے گا:اندور کمشنر (etv bharat)

اندور:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مدھیہ پردیش کے اندور سمیت تمام اضلاع میں مرکزی حکومت کی جانب سے تین نئے فوجداری قوانین کے حوالے سے بیداری مہم زور شور سے جاری ہے۔

اندور میں ضلع پولیس انتظامیہ کی جانب سے تین نئے قوانین سے متعلق بیداری کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی سماجی ملی اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

پروگرام کا مقصد عام لوگوں تک فوجداری کے تین نئے قوانین سے متعلق تفصیلی معلومات عام لوگوں تک پہنچنا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ نئے قوانین نہ صرف زیادہ موثر ہوں گے بلکہ مظلوموں کو انصاف بھی جلد سے جلد ملے گا۔عام لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے یہ قانون بنایا گیا ہے۔

اندور کمشنر راکیش گپتا نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نئے قوانین نافذ کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ یہ قوانین نہ صرف زیادہ اثردار ہوں گے بلکہ اس کے ذریعہ انصاف جلد ملے گا۔ وہیں ڈیجیٹل ایویڈنس پر کہا کہ یہ مجرم کو سزا دلانے کے لیے اہم کردار نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نوآبادیاتی دور کے قوانین ختم، نئے فوجداری قوانین آج سے ہوئے نافذ

غور طلب ہے کہ نئے فوجداری قوانین گزشتہ برس 2023 میں پارلیمنٹ میں منظور ہوئے تھے جو ملک میں يكم جولائی کو نافذ ہو گئے۔ وہیں اس کو لے کر اپوزیشن اور کئی تنظیموں اور وکالہ نے اس پر سوال بھی کھڑے کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.