ETV Bharat / state

انڈیگو کی دہلی بنارس فلائٹ کا اے سی ناکارہ ہونے سے تین خاتون مسافرین کی طبیعت بگڑی، ہنگامہ کا ویڈیو وائرل - Indigo flight AC failed

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 12:43 PM IST

Updated : Sep 6, 2024, 12:53 PM IST

جمعرات کی شام نئی دہلی سے وارانسی آنے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ دراصل فلائٹ کا اے سی کام نہیں کر رہا تھا۔ جس کے نتیجہ میں تین خاتون مسافروں کی طبیعت بگڑ گئی جبکہ ایک خاتون مسافر بے ہوش ہوگئی۔

انڈیگو کی دہلی بنارس فلائٹ کا اے سی ناکارہ ہونے سے تین خاتون مسافرین کی طبیعت بگڑی، ہنگامہ کا ویڈیو وائرل
انڈیگو کی دہلی بنارس فلائٹ کا اے سی ناکارہ ہونے سے تین خاتون مسافرین کی طبیعت بگڑی، ہنگامہ کا ویڈیو وائرل (Etv Bharat)

وارانسی : جمعرات کی شام نئی دہلی سے وارانسی آنے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ دراصل فلائٹ کا اے سی کام نہیں کر رہا تھا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تین خواتین مسافروں کی طبیعت بگڑ گئی جبکہ ایک خاتون مسافر بے ہوش ہوگئی۔ مسافروں نے 1 گھنٹہ 5 منٹ کا سفر خود کو سنبھالتے ہوئے طئے کیا۔ لینڈنگ کے بعد مسافروں نے ہوائی اڈے پر حکام سے اس کی شکایت کی۔ طیارے میں ہنگامہ آرائی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ تاہم ای ٹی وی بھارت وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز 6-E 2235 جمعرات کو شام 7.35 بجے نئی دہلی سے وارانسی کے لیے ٹیک آف کرنے والی تھی۔ اس دوران مسافروں نے شکایت کی کہ اے سی کام نہیں کر رہا ہے۔ مسافروں نے گرمی اور دم گھٹنے کی شکایت کی۔ اس پر عملے کے رکن نے دعویٰ کیا کہ اے سی جلد ٹھیک کر دیا جائے گا۔ لیکن بتایا جارہا ہے کہ اے سی کی مرمت کئے بغیر ہی رات 7.35 بجے دہلی سے وارانسی کے لیے پرواز روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا طیارہ کی ایمرجنسی لیڈنگ، دہلی کے وسنت وہار میں آسمان سے دھات کے ٹکڑے گرنے کی شکایت - Air India Plane Emergency Landing

وارانسی کے رہائشی امت سنگھ نے بتایا کہ جب طیارہ ٹیک آف کرنے کی تیاری کر رہا تھا تو اے سی کام نہیں کر رہا تھا۔ مسافروں نے ایئر لائن سے شکایت کی۔ جواب ملا کہ ٹیک آف کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا، لیکن پورے سفر میں اے سی نے کام نہیں کیا جس کی وجہ سے ایک خاتون مسافر بے ہوش ہو گئی۔ ساتھ ہی دم گھٹنے کی وجہ سے کئی مسافروں کی صحت بگڑ گئی، جس سے مشتعل مسافروں نے ہنگامہ کیا۔

Last Updated : Sep 6, 2024, 12:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.