ETV Bharat / state

ارشد دکنی کو انڈین یونین مسلم لیگ کا کنوینربنایا گیا - ارشد دکنی

Indian Union Muslim League انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبرسازی مہم کے لیے سماجی کارکن ارشد دکنی کو یادگیر سے ضلع کنوینر نامزد کیا ہے۔ کنوینرنامزد ہونے کے بعد ارشد دکنی نے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔تمام لوگوں کو ساتھ لے کر کام کریں گے۔

ارشد دکنی کو انڈین یونین مسلم لیگ کا کنوینربنایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 8:09 PM IST

ارشد دکنی کو انڈین یونین مسلم لیگ کا کنوینربنایا گیا

یادگیر: ہندوستان کی قدیم سیاسی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ نے ملک بھر میں ممبر سازی مہم شروع کی ۔اس مہم کے تحت پارٹی کو ایک بار پھر سرگرم سیاست سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکرٹری مولانا محمد نوح نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شوراپور تعلقہ ضلع یادگیر کے سماجی کارکن ارشد دکنی کو یادگیر ضلع کا کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ جلد از جلد انہیں یادگیر ضلع اور اس کے تعلقہ جات ممبر سازی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

اس موقع پر کنوینر ضلع یادگیر انڈین یونین مسلم لیگ ارشد دکنی نے انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد نوح کے ہاتھوں ذمہ داری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔اس ذمہ داری کو ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:علیگڑھ اردو زبان و ادب کی ایک حسین محفل کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ قدیم سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے۔اس پارٹی کو لے کر عوام میں دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی اس پارٹی نے ہندوستان میں امن بھائی چارہ اور شفافیت کی سیاست کرتے ہوئے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.