ETV Bharat / state

علیگڑھ کے اورنگزیب کی لڑائی انڈین مسلم لیگ سپریم کورٹ میں لڑے گی - Aurangzeb Lynching Case - AURANGZEB LYNCHING CASE

انڈین مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) حارث بیران نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ انتخابات کے دوران عوامی ریلی میں وزیراعظم نے مسلمانوں کے خلاف بیانات دیے تھے۔ اسی کے نتیجے میں چار جون کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد موب لنچنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

علیگڑھ کے اورنگزیب کی لڑائی انڈین مسلم لیگ سپریم کورٹ میں لڑے گی
علیگڑھ کے اورنگزیب کی لڑائی انڈین مسلم لیگ سپریم کورٹ میں لڑے گی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 2:36 PM IST

علیگڑھ کے اورنگزیب کی ماب لنچنگ پر انڈین یونین مسلم لیگ کا بیان (etv bharat)

علیگڑھ: انڈین مسلم لیگ کا ایک وفد آج موب لینچنگ میں ہلاک ہوئے محمد فرید عرف اورنگزیب کے خاندان والوں سے ملاقات کرنے علیگڑھ پہنچا, وفد میں پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ حارث بیران, ریاستی اور قومی صدر سمیت پارٹی کے کارکنان بھی شامل تھے۔ وفد نے اورنگزیب کے خاندان والوں سے قبل علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ملاقات کی۔

انڈین مسلم لیگ کے ریاستی صدر ڈاکٹر متین خان نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کی پارٹی اورنگزیب کو انصاف دلانے کے لئے آخری وقت تک ان کے ساتھ ہیں اور اورنگزیب کا مقدمہ سپریم کورٹ میں رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) و سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ حارث بیران سپریم کورٹ میں لڑے گے۔

رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا اورنگزیب کی موب لنچنگ سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ملاقات کی ہے.2 جولائی کو مینے اپنی تقریر میں اورنگزیب کی موب لنچنگ کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور مزید اس کو انصاف دلوانے کے لئے آواز اٹھائی جائے گی۔

انہوں نے اورنگزیب کی موب لنچنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کے جب ملک کے وزیراعظم ہی مسلمانوں کے خلاف تقریر کریں گے تو پھر اس کے نتیجے میں موب لینچنگ کے معمولات میں اضافہ ہی ہوگا۔انہوں نے بتایا ہمنے اورنگزیب کے خاندان والوں کو انصاف اور معاوضہ دلانے کی بات کی ہے۔

واضح رہے ضلع علیگڑھ میں عید الاضحی کے دوسرے روز یعنی 18 جون کی دیر رات کو ہجوم نے چوری کے الزام میں اورنگزیب کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھی۔ اورنگزیب کی موب لینچنگ کے خلاف گیارہ نامزد ملزموں میں سے ابھی تک صرف چھہ ملزموں کو ہی پولیس گرفتار کرپائی ہے ابھی بھی پانچ نامزد ملزم فرار ہیں جن کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام ثابت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہجومی تشدد کے شکار شخص کے رشتہ داروں کو پچاس لاکھ اور ایک سرکاری نوکری کا مطالبہ

روز اول سے ہی تمام سیاسی جماعتیں اورنگزیب کے خاندان سے ملاقات کرکے انتظامیہ سے اورنگزیب کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرہی ہے لیکن ابھی تک علی گڑھ پولیس چھ نامزد ملزموں کو ہی گرفتار نہیں کرپائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.